300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

واٹس ایپ کی ناقص پالیسی ،پاکستا ن نے مسئلے کاحل نکال لیا - Forikhabar
اتوار‬‮   24   جنوری‬‮   2021


واٹس ایپ کی ناقص پالیسی ،پاکستا ن نے مسئلے کاحل نکال لیا


اسلام آباد(ویب ڈیسک )واٹس ایپ نے پرائیوسی پالیسی کے نام پر پرائیوسی ختم کرنے کی کوشش کی تو دنیابھر کی طرح پاکستان نے بھی اس مسئلے کا حل نکالنے کا فیصلہ کرلیا,حکومت پاکستان نے عالمی طرز کی سماجی رابطے کی ایپ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی خبررساں ادارے کے مطابق یہ سماجی رابطہ کی ایپ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی

اور آئی ٹی ماہرین تیار کریں گے, ایپ مکمل تحفظ پر مبنی ہوگی۔ اس میں مسیجز، وائس کال، ویڈیو کال سمیت دیگر تمام خصوصیات شامل ہوں گی۔اس سماجی رابطہ ایپ کی تیاری پر بات چیت جاری ہے، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اس سماجی رابطہ ایپ پر باقاعدہ کام شروع ہوجائے گا۔وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے ایکسپریس ٹریبون کو بتایا کہ وزارت آئی ٹی نے ملکی سطح پر عوام کی سہولت کے لیے سماجی رابطہ ایپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اسے پاکستانی آئی ٹی ماہرین تیار کریں گے، اس ایپ میں سماجی رابطوں کے حوالے سے تمام سہولیات میسر ہوں گی۔وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ اس ایپ کے ذریعے مسیجز، وائس میسج، ویڈیو کالنگ کے ساتھ سماجی رابطوں کی جدید سہولیات میسر ہوگی، اور ممکنہ طور پر موبائل نمبر اور شناختی کارڈ سے رجسٹریشن ہوگی، اس میں لوگوں کے ڈیٹا اور پیغامات کا مکمل تحفظ ہوگا اور صارف کی ذاتی معلومات کو بھی تحفظ حاصل ہوگا۔امین الحق نے بتایا کہ اس رابطہ ایپ میں غیر اخلاقی مواد کو شیئر نہیں کیا جاسکے گا، یہ سماجی رابطہ ایپ تجرباتی بنیادوں پر تیار کرنے کے بعد پہلے مرحلے میں بڑے شہروں میں شروع کی جائے

گی جس کے بعد اس کا دائرہ کار پورے ملک میں وسیع کردیا جائے گا، اس مرحلے کے بعد عالمی سطح پر اس سماجی رابطہ ایپ کو متعارف کرایا جائے گا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس ایپ کو رواں برس شروع کردیا جائے، اس کی تیاری پر جلد وزارت اور مقامی آئی ٹی ماہرین کام شروع کردیں گے، یہ ایپ وزارت آئی ٹی کے ماتحت ہوگی۔واٹس ایپ نے نئی پالیسی اپنانے کیلئے آٹھ فروری تک کا وقت دیا ہے جس کے بعد پالیسی نہیں اپنائی گئی تو سروس بند کردی جائے گی,جبکہ صارفین متبادل میسجنگ ایپز سنگل اور ٹیلی گراف ڈاون لوڈ کررہے ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us