300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

سٹیو سمتھ نے رشبھ پنت کیساتھ ’دھاندلی‘ کر دی - Forikhabar
اتوار‬‮   17   جنوری‬‮   2021


سٹیو سمتھ نے رشبھ پنت کیساتھ ’دھاندلی‘ کر دی


لاہور (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ میں بال ٹمپرنگ کے جرم کا ارتکاب کرنے والے آسٹریلین بلے باز سٹیوسمتھ نے اب اپنے ملک میں آئی بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ’دھاندلی‘ کر ڈالی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور بھارتیوں نے انہیں ”چیٹر“ کا لقب دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کا جاری دورہ آسٹریلیا کسی نہ کسی وجہ سے شہ

سرخیوں میں رہا ہے جہاں روی چندر ایشون کی ٹم پین سے گفتگو ہو یا پھر محمد سراج کا کراؤڈ کی جانب نسلی تعصب کا سامنا، تاہم اب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کلپ کے بعد سٹیو سمتھ کو بھارتیوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔ مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے سٹیو سمتھ بھارتی بلے باز رشبھ پنت کا بیٹنگ گارڈ خراب کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک بیٹسمین کیلئے باؤلر کا پراعتماد انداز میں سامنا کرنے کیلئے یہی بیٹنگ گارڈ اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ اس بیٹنگ گارڈ کی مدد سے ایک بیٹسمین بیٹنگ کریز پر اپنی مرضی کی پوزیشن پر ہر مرتبہ آسانی کے ساتھ کھڑا ہوسکتا ہے اور آسانی کے ساتھ شاٹ کھیل سکتا ہے۔ تاہم سٹیو سمتھ نے مبینہ طور پر رشبھ پنت کی اسی آسانی کو خراب کرنے کی کوشش کی اور ان کا بیٹنگ گارڈ کیلئے لگایا گیا نشان مٹا دیا۔ سٹیو سمتھ کے کریز پر کھڑے ہونے، چلنے اور پھر اپنے جوتے سے گارڈ کو مٹانے کی ویڈیو سٹمپ کیمرے میں قید ہو گئی جو سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us