300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

فرشتہ گھر میں،ویرات اورانوشکاکی بیٹی کیسی نظرآتی ہے - Forikhabar
اتوار‬‮   17   جنوری‬‮   2021


فرشتہ گھر میں،ویرات اورانوشکاکی بیٹی کیسی نظرآتی ہے


نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے ننھی پری کی آمد کے اعلان کے بعد سے ہی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز ویرات کوہلی کے بھائی وکاس کوہلی نے بھی ننھی پری کا استقبال کرتے ہوئے انسٹاگرام پر کمبل میں لپٹی بچی کے پیروں کی پہلی تصویر شیئر کی۔شیئر کی گئی تصویر میں بچی کو خوش آمدید کہا گیا اور

ساتھ ہی بے حد خوشی، فرشتہ گھر میں کا عنوان درج کیا گیا۔ویرات کوہلی کے بھائی کی جانب سے تصویر شیئر کیے جانے کے بعد یہ انٹرنیٹ پروائرل ہوگئی۔گزشتہ روز ویرات کوہلی نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے ہی بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ انوشکا شرما کا ووگ میگزین سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ میں اور ویرات کوہلی اپنے بچے کو بدتمیز نہیں بنانا چاہتے اس لیے بچے کو سوشل میڈیا سے دور رکھیں گے، ہم نے اس بارے میں بہت سوچا اور ہم یقینی طور پر اپنے بچے کو عوام کی نگاہوں سے بڑھتا نہیں دیکھنا چاہتے لہٰذا ہم اپنے بچے کوسوشل میڈیا میں شامل نہیں ہونے دیں گے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us