300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

وہ وقت جب سزائے موت کے مجرم نے مرنے سے پہلے محمد رفیع کا گانا سننے کی خواہش ظاہر کردی - Forikhabar
اتوار‬‮   17   جنوری‬‮   2021


وہ وقت جب سزائے موت کے مجرم نے مرنے سے پہلے محمد رفیع کا گانا سننے کی خواہش ظاہر کردی


لاہور (ویب ڈیسک) برصغیر کے عظیم گلوکار اور موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمد رفیع گائیکی ایک ایسا ہنر لے کر پیدا ہوئے تھے جو قدرت کسی کسی کو عطا کرتی ہے، یقین کرنا مشکل ہو مگر ایک بار تو سزائے موت کے ایک قیدی کی آخری خواہش بھی ان کا ایک گانا سننا تھا۔فلم بیجو باورا‘ کا گانا ’او دنیا کے رکھوالے‘ جسے شکیل بدایونی نے تحریر کیا تھا

جبکہ موسیقار نوشاد علی نے کمپوز کیا۔موسیقار نوشاد اکثر محمد رفیع کے متعلق دلچسپ قصہ سناتے تھے کہ ایک مرتبہ ایک مجرم کو پھانسی دی جا رہی تھی، اس سے جب اس کی آخری خواہش پوچھی گئی تو اس نے نہ تو اپنے خاندان سے ملنے کی خواہش ظاہر کی اور نہ ہی کسی خاص کھانے کی فرمائش کی مگر جب اس نے خواہش ظاہر کی تو جیل ملازمین تک حیران رہ گئے۔ نوشاد بتاتے تھے کہ ’پھانسی پانے والے نے کہا کہ وہ مرنے سے پہلے محمد رفیع کا فلم ’بیجو باورا‘ کے لیے گایا گیا گانا ’او دنیا کے رکھوالے’ سننا چاہتا ہے۔مجرم کی اس خواہش پر ایک ٹیپ ریکارڈر لایا گیا اوراس کے لیے وہ گیت بجایا گیا۔ اس طرح کا دوسرا کوئی واقعہ شاید ہی کہیں اور درج ہو۔تاریخ بتاتی ہے کہ عظیم گلوکار محمد رفیع نے اپنی پہلی عوامی پرفارمنس محض 13 سال کی عمر میں لاہور میں دی تھی۔ 1947 میں انہوں نے بحیثیت ’پلے بیک‘ سنگرکے طورپر فلمی کیریئر کا آغاز زینت بیگم کے ساتھ فلم ’گل بلوچ‘ کے ایک ’ڈوئیٹ‘ سے کیا تھا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us