300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

ن لیگ کا پی پی کے خلاف الیکشن نہ لڑنے کا اعلان،احسن اقبال ماضی میں کیا کہا کرتے تھے؟ - Forikhabar
اتوار‬‮   17   جنوری‬‮   2021


ن لیگ کا پی پی کے خلاف الیکشن نہ لڑنے کا اعلان،احسن اقبال ماضی میں کیا کہا کرتے تھے؟


اسلام آباد(ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کا سندھ میں پیپلزپارٹی کے خلاف الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ، ماضی میں احسن اقبال اور دیگر ن لیگی رہنما کیا کہا کرتے تھے؟مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے گزشتہ روز لاہور ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن

لیگ نے ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مگر مسلم لیگ ن ضمنی انتخابات میں سندھ میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کےخلاف اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گی۔احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جماعتوں کے ساتھ مل کر ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی۔ انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں ن لیگ کی جیتی ہوئی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں مکمل ساتھ دیں گی۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آج پیپلزپارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ اتحاد کے باعث اپنا امیدوار کھڑا نہ کرنے والی مسلم لیگ ن پہلے کیا موقف رکھتی تھی؟ اس کا ثبوت احسن اقبال کے 6مارچ 2012 کو کیے گئے ٹوئٹ ہیں جس میں ان کی رائے موجودہ صورتحال سے برعکس تھی۔2012 میں احسن اقبال نے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی کے اتحادیوں نے اس لوٹ مار اور چوری میں ان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے دیگر جماعتوں ایم کیو ایم، اے این پی اور مسلم لیگ ق سے متعلق کہا تھا کہ یہ زرداری راج کے ساتھ اتحاد بنا کر اس کے لیے آکسیجن کا کام کریں گے مگر اس کے ساتھ ہی ڈوب جائیں گی۔انہوں نے ایک اور ٹوئٹ

میں کہا تھا کہ اسے علاقے سے تحریک انصاف کے امیدوار تجمل شاہ کو الیکشن پر کھڑا کرنے کا مقصد صرف مسلم لیگ ن کے ووٹ توڑنا ہے۔صرف احسن اقبال نہیں مریم نواز بھی ماضی میں پیپلزپارٹی کے خلاف سخت بیانات دے چکی ہیں، مریم نواز آصف زرداری اور پیپلزپارٹی کو کرپٹ بھی کہہ چکی ہیں اور آصف زرداری عمران خان کو بھائی بھی قرار دے چکی ہیں۔جبکہ شہباز شریف ماضی میں کہا کرتے تھے کہ اگر انہیں سڑکوں پر نہ گھسیٹا ، الٹا نہ لٹکایا تو میرا نام شہباز شریف نہیں۔شہباز شریف 2013 میں یہ بھی کہا کرتے تھے کہ تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا مطلب پیپلزپارٹی کو ووٹ دینا ہے۔ تحریک انصاف کو جو ووٹ جائے گا وہ دراصل پیپلزپارٹی کو ملے گا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us