300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

شادی شدہ لوگ شریک حیات سے بے وفائی کیوں کرتے ہیں؟ سروے میں پراسرارسوال کا جواب مل گیا - Forikhabar
منگل‬‮   27   جولائی   2021


شادی شدہ لوگ شریک حیات سے بے وفائی کیوں کرتے ہیں؟ سروے میں پراسرارسوال کا جواب مل گیا


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مردوخواتین اپنے شریک حیات سے بے وفائی کیوں کرتے ہیں؟ شادی شدہ لوگوں کو بے وفائی کے مواقع فراہم کرنے والی ویب سائٹ ’ایشلے میڈیسن‘ کے ماہرین نے ویب سائٹ کے ممبران پر مشتمل ایک سروے کیا ہے جس میں مردوخواتین سے یہی سوال پوچھا گیا اور انہوں نے کیا جوابات دیئے؟ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ ڈیلی سٹار

کے مطابق اس سروے میں بیشتر مردوخواتین نے کہا کہ وہ یکسانیت سے اکتا کر اپنے شریک حیات سے بے وفائی کی طرف راغب ہوئے جبکہ بعض کا کہنا تھا کہ ان کا اپنے پارٹنر کے ساتھ جنسی تعلق کچھ اچھا نہیں رہا، جس کی وجہ سے وہ غیرمرد یا خواتین کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کی طرف راغب ہوئے۔2800مردوخواتین پر مشتمل اس سروے کے 30فیصد شرکاءنے یہ حیران کن اعتراف کیا کہ 5سے 10سال ہو گئے ہیں کہ ان کے پارٹنرز نے ان کے ساتھ جنسی تعلق قائم ہی نہیں کیا۔ 55فیصد نے کہا کہ ان کا پارٹنر جنسی تعلق کے نئے طریقے اپنانے پر تیار نہیں تھا جس کی وجہ سے وہ باہر تعلق قائم کرنے پرمجبور ہوئے۔ 52فیصد نے کہا کہ پارٹنر کے ساتھ ان کا ج ن س ی تعلق سردمہری کا شکار ہو چکا تھا۔50فیصد نے پارٹنر کے ساتھ جنسی تعلق میں ’ورائٹی‘ نہ ہونے اور 50فیصد نے فریکوئنسی کے فقدان کی شکایت کی اور اسے اپنی بے وفائی کی وجہ بتایا۔ 34فیصد نے بتایا کہ 1سے 5سال کا عرصہ گزر چکا ہے کہ ان کے پارٹنرز نے ان کے ساتھ جنسی تعلق قائم نہیں کیا۔ تیس فیصد نے یہ عرصہ 5سے 10سال بتایا جبکہ 19فیصد نے اس سے بھی زیادہ عرصہ

بتایا کہ جس دوران ان کے شریک حیات نے ان کے ساتھ تعلق قائم نہ کیا تھا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us