300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

منگل‬‮   19   اکتوبر‬‮   2021


آریان کی گرفتاری نے شاہ رخ خان کی نیندیں اڑادیں


نئی دہلی(نیوز ڈیسک) م ن ش ی ا ت کیس میں آریان خان کی گرفتاری نے شاہ رخ خان کی راتوں کو نیندیں اڑادی ہیں۔ویسے تو دنیا بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو کنگ خان کے نام سے جانتی ہے، اداکار کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے، صرف بالی ووڈ ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں شاہ رخ خان کے کروڑوں مداح اور دوست ہیں تاہم اس کے باوجود بیٹے

آریان خان کی گرفتاری نے انہیں مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔بالی ووڈ رپورٹس کے مطابق آریان خان کی گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان نے کھانا، پینا چھوڑ دیا ہے اور ان کی نیندیں اڑ گئی ہیں، شاہ رخ خان کے ایک قریبی دوست جو پروڈیوسر ہیں نے انکشاف کیا کہ بیٹے کی گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان بمشکل چند گھنٹے ہی سوپاتے ہیں، وہ چاہے جتنے ہی بڑے اسٹار ہوں لیکن آریان خان کی گرفتاری کے بعد وہ انتہائی بے یارو مددگار ہیں اور اندر سے ٹوٹ چکے ہیں۔واضح رہے کہ انسداد م ن ش ی ا ت کے ادارے نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو کروز شپ سے حراست میں لیا تھا، منشیات کیس میں گرفتار آریان اس وقت نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی تحویل میں ہیں جب کہ عدالت ان کی ضمانت بھی مسترد کرچکی ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us