300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

منگل‬‮   19   اکتوبر‬‮   2021


ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے عُمر شریف کیلئے کیا کہا تھا؟زرین غزل نے اندرکی بات بتادی


کراچی (نیوز ڈیسک )حال ہی میں انتقال کرجانے والے پاکستان کے کامیڈین کنگ عُمر شریف کی اہلیہ زرین غزل نے محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر سوشل میڈیا پر وہ یادگار الفاظ شیئر کیے ہیں جو ڈاکٹر صاحب نے عُمر شریف کے لیے بولے تھے۔زرین غزل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماضی کی نایاب تصویر شیئر کی ہے جس میں

پاکستان کے ہیروز عُمر شریف اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔عُمر شریف کی اہلیہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ’یہ تصویر 2 مئی 2019 کی ہے، جب چاغی میں عُمر شریف کی ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب کے ساتھ ایک ملاقات ہوئی تھی۔‘غزل نے کہا کہ ’اسی ملاقات کے دوران ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب نے کہا تھا کہ اگر عُمر شریف اپنے لیے کوئی اور پیشہ منتخب کرتے تو وہ ’سائنسدان‘ کے پیشے کو ترجیح دیتے۔‘عُمر شریف کی اہلیہ نے کہا کہ ’ڈاکٹر صاحب نے یہ بھی کہا کہ عمر کامیڈی کا بادشاہ ہے تو وہ ایٹمی دُنیا کا بھی بادشاہ ہوتا۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’ڈاکٹر صاحب کے یہ الفاظ سُن کر عُمر بہت زیادہ خوش ہوئے تھے۔‘زرین غزل نے محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی مغفرت کے لیے دُعا بھی کی تھی۔زرین غزل نے مزید بتایا کہ ’یہ تصویر 2 مئی 2019 کو اسلام آباد میں ہاشوانی بھائی کے گھر پر لی گئی تھی۔‘واضح رہے کہ معروف ایٹمی سائنسدان اور پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان گزشتہ روز خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کچھ عرصہ پہلے کورونا میں مبتلا ہوئے تھے، انہیں گزشتہ صبح

طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔دوسری جانب پاکستان کے کامیڈین کنگ عُمر شریف بھی رواں ماہ 2 اکتوبر کو شدید علالت کے بعد دُنیا سے رخصت ہوگئے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us