300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

منگل‬‮   19   اکتوبر‬‮   2021


امیتابھ بچن نے انوشکا، اکشے ، رنویر اور سونم کپور کی کلاس لے لی،لیکن کیوں؟


ممبئی(ویب ڈیسک)امیتابھ بچن نے انوشکا شرما، اکشے کمار ، رنویر اور سونم کپور کی کلاس لے لی۔ مصروف زندگی گزارنے کے باوجود امیتابھ بچن دیگر اداکاروں کو سالگرہ کی مبارکباد دینا نہیں بھولتے۔ بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن آج 79 ویں سالگرہ منارہے ہیں، اگر کبھی امیتابھ بچن کے پیغام کا کوئی جواب نہ دے تو وہ گلے شکوے ضرور کرتے ہیں، ماضی

میں بھی امیتابھ انوشکا، اکشے، رنویر، پریٹی زنٹا، سونم کپور اور شلپا شیٹی سمیت متعدد اداکاروں کی جانب سے مبارک باد کا جواب نہ ملنے کلاس لیتے رہے ہیں۔انوشکا شرما کی سالگرہ پر امیتابھ بچن نے انہیں مبارک باد دی تاہم اداکارہ پیغام نہیں دیکھ سکیں جس پر امیتابھ نے ٹوئٹر پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے آپ کو سالگرہ کی مبارک باد دی لیکن کوئی جواب نہیں آیا لہذا ایک بار پھر آپ کو مبارک باد دیتا ہو۔ایک بار رنویر کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا جواب نہ دینے پر امیتابھ بچن نے کہا کہ مجھے آپ کا جواب نہیں ملا شاید موبائل سروس خراب ہے۔ 2010 میں اکشے کمار نے اپنی سالگرہ کے دوسرے دن مبارک باد دینے والے تمام افراد کو اجتماعی پیغام بھیجا جس پر امیتابھ بچن خفا ہوگئے لہذا بگ بی نے فوراً اکشے کمار کو جواب دیا کہ کیا آپ کو میرا پیغام نہیں ملا، لگتا ہے کہ آپ کا فون جام تھا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us