300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

منگل‬‮   19   اکتوبر‬‮   2021


نینا گپتا کوووین رچرڈ کی کس چیز نے متاثر کیاجس کے بعد وہ لیجنڈری کرکٹر کودل دے بیٹھیں؟سینئر بالی ووڈ اداکارہ نے بتادیا


ممبئی (نیوز ڈیسک )بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نینا گپتا نے اپنی زندگی میں سابق عہد ساز ویسٹ انڈین کرکٹر ویوین رچرڈز کے ساتھ تعلقات اور بچی کی پیدائش کے حوالے سے اہم معاملات پر گفتگو کی ہے۔ حال ہی میں شائع ہونے والی ان کی خود نوشت ’سچ کہوں تو‘ میں اس حوالے سے تفصیلات جاری کی ہیں۔واضح رہے کہ دونوں کے تعلقات کے باعث ان کے

ہاں بیٹی مسابا گپتا کی ولادت ہوئی، تاہم نینا اور رچرڈز نے کبھی بھی شادی نہیں کی، نینا نے ویوین رچرڈز کی بعض خصوصیات کو بہت سراہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کبھی بھی بچی کی ولادت کے بارے میں کوئی منصوبہ بندی نہیں کی تھی اور نہ ہی اس حوالے سے سوچا تھا۔نینا کے مطابق انھیں رچرڈز کی جس چیز نے سب سے زیادہ متاثر کیا وہ ان میں موجود بشریت اور انسانی قدروں کا احترام تھا، باوجود اس کے کہ وہ ایک لیجنڈری کرکٹر اور عہد ساز پلیئر تھے، ان میں بے پناہ عاجزی و انکساری پائی جاتی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے پیسہ اور گھر اہم نہیں تھے کیونکہ یہ آنی جانی چیزیں ہیں، لیکن جس طرح وہ ایک عام سے انسان کی طرح رہا کرتے تھے اس سے میں کافی متاثر تھی۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us