300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

دنیاکامہنگاترین زہر،اس کاایک گیلن کتنے ارب روپے کاہے اورکس کام کے لیے استعمال ہوتاہے ،جانیں - Forikhabar
اتوار‬‮   17   جنوری‬‮   2021


دنیاکامہنگاترین زہر،اس کاایک گیلن کتنے ارب روپے کاہے اورکس کام کے لیے استعمال ہوتاہے ،جانیں


دنیا کا مہنگا ترین زہر اب 5 گیلن کی شکل میں 5 ارب 85 کروڑ روپے میں دستیاب ہے۔یہ زہر ایک خاص قسم کے بچھو کا ہے۔ بچھو کا زہر سائنسی تحقیق، تجربہ گاہوں اور ادویہ سازی میں استعمال ہوتا ہے۔ اس خاص بچھو کے ایک گیلن (پونے 4 لیٹر) کی قیمت 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہے یعنی پاکستانی روپوں میں 5 ارب 85 کروڑ روپے تک ہے۔دنیا میں ایک

بچھو پایا جاتا ہے جسے ’’ڈیتھ اسٹاکر‘‘ بچھو کہا جاتا ہے۔ اس کا زہر دنیا کا مہنگا ترین مائع ہے اور اس کا زہر انتہائی مہلکبھی ہے۔ اس بچھو کا کاٹا مکھی کے ڈنک سے 100 گنا تکلیف دہ ہوتا ہے اور بچوں اور بڑوں کو فوری طور پر مارڈالتا ہے۔سائنس دانوں کے مطابق ڈیٹھ اسٹاکر کا زہر کئی طرح کے پیچیدہ کیمیکل سے مل کر بنا ہوتا ہے اور اسی بنا پر دنیا بھر کے ماہرین اس کے زہر میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ڈیتھ اسٹاکر بچھو کے زہر میں پیپٹائڈ کلورو ٹاکسن پایا جاتا ہے جو سرطانی دماغی رسولی کے علاج میں کام آتا ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us