300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

صارفین کودھچکےپہ دھچکا،واٹس ایپ کے حوالے سے ایک اوربری خبرآگئی - Forikhabar
اتوار‬‮   17   جنوری‬‮   2021


صارفین کودھچکےپہ دھچکا،واٹس ایپ کے حوالے سے ایک اوربری خبرآگئی


نیویارک(ویب ڈیسک) واٹس ایپ گروپس کی چیٹس لیک ہونے کے بعد کمپنی کو نئ مشکل کاسامنا کرنا پڑگیا ۔ پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی اس ایپ کی سیکیورٹی پر ایک سوالیہ نشان آگیا ہے ۔ واٹس ایپ میں اس خامی کے بعد بے شمار پرائیویٹ گروپس کو انٹرٹینمنٹ پر سرچ کرکے ان میں شامل ہوا جاسکتاہے ، جس کے بعد چیٹ اور گروپ کے

ممبرز کے فون نمبر تک رسائی حاصل ہوسکتی ہے ۔ واٹس ایپ نے اپنی پالیسی پر ایک بار پروضاحت جاری کرتے ہوئے کہ اہے کہ ہم صارفین کی نجی چیٹس اور ڈیٹا کی حفاظت کرتے ہیں ، کمپنی کا کہناہے کہ مسلہ رپورٹ ہونے کے بعد حل کردیاگیا ہے۔واٹس ایپ گروپ پرائیویٹ ہی رہیں گے جبکہ لوکیشن کا بھی فیس بک سے کوئی لینا دینا نہیں ہوگا، واٹس ایپ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پرائیویسی پالیسی کی تبدیلی صارفین کی پرائیویسی پر اثر انداز نہیں ہوگی ۔ یہ مسئلہ سال دوہزار انیس میں بھی سامنے آیاتھا جب صارفین سے گوگل سرچ سے واٹس ایپ گروپس تلاش کر سکتے تھے ۔ چیٹس اور دیگر معلومات تک گوگل کے ذریعے رسائی کا مسلہ سامنے آنے کے بعد بھارت کی بڑی کاروباری کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو واٹس ایپ کے ذریعے ضروری دستاویزات بھیجنے اور اہم کالز کرنے سے منع کردیا ہے ۔ پیغام رسانی کی اس ایپ کے پہلے ہی اپنی پرائیویسی پالیسی کے سبب مشکلات کا سامنا ہے اور صارفین متبادل ایپ پر منتقل ہورہے ہیں ۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us