300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

وزیراعظم عمران خان تمام اہم ملاقاتیں سرسبز لان میں ہی کیوں کرتے ہیں؟دلچسپ وجہ سامنے آگئی - Forikhabar
اتوار‬‮   17   جنوری‬‮   2021


وزیراعظم عمران خان تمام اہم ملاقاتیں سرسبز لان میں ہی کیوں کرتے ہیں؟دلچسپ وجہ سامنے آگئی


کراچی(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان بجلی کی بچت کے لیے موسم سرما کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام اہم اجلاس اور ملاقاتیں وزیراعظم ہاؤس کے کھلے سرسبز لان میں کر رہے ہیں۔نجی خبررساں ادارےکے نمائندہ خصوصی کے مطابق وزیراعظم صبح اور دوپہر کے اوقات میں نماز مغرب سے قبل تک ہونے والی زیادہ تر ملاقاتیں اور اجلاس بند کمروں کے بجائے

وزیراعظم ہاؤس کے کھلے سرسبز لان میں کرتے ہیں۔وزیراعظم اپنی حکومتی مصروفیات کے ساتھ ساتھ لازمی طور پر اپنی صحت کے لیے ورزش بھی کرتے ہیں اور معمول کے مطابق نماز کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ تسبیح پر قرآنی آیات اور درود شریف پڑھتے رہتے ہیں۔وفاقی حکومت کے اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلے لان میں وزیراعظم کی زیادہ تر ہونے والی ملاقاتوں یا اجلاس کا مقصد قدرتی ماحول سے مستفید ہونا ہے، اس طرح دھوپ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کورونا ایس او پیز پر بھی عمل درآمد ہوتا ہے اور اس سے بجلی کی بچت بھی ہوتی ہے۔وزیراعظم کی اس طریقے کو گورنر سندھ اور دیگر اہم حکومتی وزراء نے بھی اپنا لیا ہے اور تمام اہم ملاقاتیں اور اجلاس کھلے سرسبز لان میں کیے جاتے ہیں۔ایک اہم ٰ پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اس وقت تمام توجہ عوامی مسائل کے حل، معاشی استحکام اور امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے میں مرکوز ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us