300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

آئی سی سی پول 92 کے ورلڈکپ کے فاتح اور وزیراعظم عمران خان کے نام - Forikhabar
اتوار‬‮   17   جنوری‬‮   2021


آئی سی سی پول 92 کے ورلڈکپ کے فاتح اور وزیراعظم عمران خان کے نام


اسلام آباد(ویب ڈیسک )آئی سی سی نے گزشتہ روز اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے کرکٹ فینز سے پوچھا کہ وہ کرکٹ کی تاریخ کے ان 4 بڑے کھلاڑیوں ویرات کوہلی، اے بی ڈی ویلیرز، میگ لیننگ اور عمران خان میں سے سب سے زیادہ کس کو چاہتے ہیں یا وہ کون ہے جو آج بھی کرکٹ فینز کے دلوں کا راجہ ہے تو سب سے زیادہ 47.3 فیصد لوگوں نے عمران خان کو

اپنی پہلی پسند قرار دیا۔آئی سی سی نے سب سے پہلے نمبر پر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو رکھا اور کہا کہ وہ غیر معمولی بلے باز اور ناقابل شکست کپتان ہیں جن کے اسکور کی بطور کپتان ایوریج 73.88 جبکہ کپتان کے طور پر نہ کھیلتے ہوئے بھی ان کی ایوریج 51.29ہے۔دوسرے نمبر پر ساؤتھ افریقہ کے کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز کا نام آیا جن کی بطور کپتان ایوریج 63.94 جبکہ کپتان کے طور پر نہ کھیلتے ہوئے بھی ان کی ایوریج 45.97 رہی ہے۔تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کی خاتون کھلاڑی میگ لیننگ کا نام آیا جنہوں نے کئی کرکٹ ویمن ورلڈ کپ کھیلے اور آسٹریلوی ویمن ٹیم کی نمائندگی کی ان کے اسکور کی بطور کپتان ایوریج 60.93 جبکہ کپتان کےطور پر نہ بھی کھیلتے ہوئے ان کی ایوریج 43.87 تھی۔چوتھے اور آخری نمبر پر عمران خان کا نام آیا جنہوں نے 1992 کا ورلڈ کپ جیتا۔ ان سے متعلق کہا گیا کہ وہ پاکستان کے عظیم ترین کھلاڑی ہیں جنہوں نے 92 کے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کپتانی کی۔ ان کی ٹیسٹ کرکٹ کے دوران بطور کپتان اور بیٹسمین 52.34 ایوریج تھی جبکہ بطور کپتان اور بولر وہ 20.26 ایوریج رکھتے ہیں۔عمران خان ٹیسٹ کرکٹ میں بطور

کھلاڑی کھیل کر بھی بلے باز کے طور پر 25.43 اور بطور بولر ان کی ایوریج 25.53 ہے۔ٹوئٹر کے اس پول میں 5 لاکھ 36 ہزار 346 افراد نے حصہ لیا۔ سارے کھلاڑیوں کی ساری خصوصیات بتانے کے بعد آئی سی سی کی جانب سے سوشل میڈیا صارفین نے ووٹ مانگے گئے کہ کرکٹ فینز بتائیں کہ ان سب کھلاڑیوں میں سے بہترین کون ہے؟اس کے جواب میں 1992 کے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کپتانی کرنے والے عمران خان کو 47.3 فیصد ووٹ ملے، جبکہ دوسرے نمبر پر ویرات کوہلی رہے جن کو سوشل میڈیا صارفین نے 46.2 فیصد ووٹ دیئے۔ اس کے بعد اے بی ڈی ویلیئرز کو6 فیصد ووٹ ملے۔ جبکہ ان کے مقابلہ میگ لیننگ 0.5 فیصد ووٹ ہی لے سکیں۔اس سروے میں 5 لاکھ 36 ہزار 346 لوگوں نے ووٹ دے کر اپنی رائے دہی کا اظہار کیا اور پاکستانی کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کو کامیاب بنایا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us