300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

وزیراعظم اپنے عہدے سے مستعفی - Forikhabar
اتوار‬‮   17   جنوری‬‮   2021


وزیراعظم اپنے عہدے سے مستعفی


تالین(ویب ڈیسک) شمالی یورپ کے اہم ملک ایسٹنونیا کے وزیراعظم نے اپنے خلاف ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کے پیش نظر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔خیال رہے کہ ایسٹونیا یورپی یونین کا رکن ملک ہے۔ وزیراعظم جوری ریٹس 2016ء سے اس عہدے پر تھے۔ ان کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ

پراپرٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر جاری انکوائری کی وجہ سے وزیراعظم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔وزیراعظم جوری ریٹس نے اس اہم معاملے پر صدر مملکت سے اہم ملاقات کی اور انھیں اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ اب صدر کے پاس اختیار ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے لیڈر کیلئے کس سیاستدان کا انتخاب کرتے ہیں۔خیال رہے کہ وزیراعظم جوری ریٹس کی پارٹی کو پراپرٹی معاملات پر ہونے والی حالیہ انوسٹی گیشن کا سامنا ہے۔ تاہم ایسٹونین وزیراعظم نے اپنے اوپر عائد ہونے والے کرپشن کے تمام الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us