300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

آپ لوگوں نے اگریہ کام کرناہے تومستعفی ہوجائیں ،کابینہ میں اب صرف وہی ہوگاجو۔۔۔وزیراعظم کی وزراء کووارننگ ،کابینہ میں تبدیلی کااشارہ دیدیا - Forikhabar
اتوار‬‮   17   جنوری‬‮   2021


آپ لوگوں نے اگریہ کام کرناہے تومستعفی ہوجائیں ،کابینہ میں اب صرف وہی ہوگاجو۔۔۔وزیراعظم کی وزراء کووارننگ ،کابینہ میں تبدیلی کااشارہ دیدیا


اسلام آباد(ویب ڈیسک )ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اورعوام کی دن بدن بڑھتی ہوئی پریشانی کومدنظررکھتے ہوئے وزیراعظم بھی ایکشن میں آگئے اوروفاقی کابینہ کے وزراء پرواضح کردیاکہ اب وہی وزیرکابینہ کاحصہ رہے گاجوکام کرے گا۔پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے وزراء کووزیراعظم نے مستعفی ہونے کاکھلاپیغام دیتے ہوئے کہاکہ

وزراء حکومتی فیصلوں کی اونرشپ لیں ۔فیصلوں کی مخالفت کرنی ہے تواستعفیٰ دیدیں۔حکومت کو ڈھائی سال ہو گئے،عوامی مسائل پر توجہ دینا ہو گی، اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، تمام وزراء کو اپنی کارگردی بہتر بنانا ہو گی۔گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں سیاسی، معاشی، قومی سلامتی کے معاملات، کورونا کی صورتحال سمیت پی ڈی ایم تحریک کے بارے میں جائزہ لیا گیا، اجلاس میں 15نکاتی ایجنڈے کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں وزیر توانائی عمر ایوب نے کابینہ کو بجلی بریک ڈاؤن پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیرتوانائی نے پاور بریک ڈاؤن سے متعلق ابتدائی رپورٹ کابینہ کو پیش کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بجلی بریک ڈاؤن کے سے متعلق مختلف باتیں زیر گردش ہیں حقائق قوم کو بتائیں، عوام کو حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی طرح وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول بحران پر کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے، اجلاس میں عمر ایوب اور ندیم بابر کو بھی طلب کیا گیا، جبکہ اجلاس میں چار رکنی وزارتی کمیٹی اب تک کی پیشرفت پر وزیراعظم کو بریف کرے گی۔

اسد عمر، شفقت محمود، شیریں مزاری اور اعظم سواتی کمیٹی کے رکن ہیں۔ پٹرول بحران کمیشن رپوٹ پر وزیراعظم نے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے کمیٹی کو ٹاسک سونپا تھا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں براڈ شیٹ کے معاملے پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے براڈ شیٹ معاملے پر حقائق بتانے کا ٹاسک وزیر اطلاعات کوسونپ دیا، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ براڈشیٹ معاملے پر حقائق سے قوم کو آگاہ کریں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us