300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں 'ٹینا' کا کردار ایشوریا رائے کو آفر کیا جانے کا انکشاف لیکن پھر کردار نبھایا کیوں نہیں؟ خود ہی بتادیا - Forikhabar
منگل‬‮   27   جولائی   2021


فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں ‘ٹینا’ کا کردار ایشوریا رائے کو آفر کیا جانے کا انکشاف لیکن پھر کردار نبھایا کیوں نہیں؟ خود ہی بتادیا


ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ میں ٹینا ملہوترا کے کردار کی آفر پہلے ایشوریا رائے کو کی گئی تھی جسے اداکارہ نے مسترد کردیا تھا۔کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی پہلی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں شاہ رخ خان کے مد مقابل کاجول اور رانی مکرجی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے جب کہ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹینا

کے کردار کیلئے رانی سے قبل متعدد اداکاراؤں سے رابطہ کیا گیا تھا لیکن کسی نے بھی آفر قبول نہیں کی۔کرن جوہر نے اعتراف کیا کہ ٹینا کا کردار ٹوئنکل کھنا کیلئے لکھا گیا تھا لیکن وہ فلم میں اداکاری نہیں کرسکیں۔ بعدازاں اداکارہ تبو، ایشوریا اور ارمیلا سمیت دیگر کو اس کردار کیلئے کہا گیا، سابقہ مس ورلڈ ایشوریا نے ٹینا کا کردار نا کرنے کی وجہ بھی بتائی۔ اداکارہ کے مطابق جس وقت انہیں اس فلم کی آفر کی گئی اس وقت ان کا مقابلہ انڈسٹری کی ٹاپ اداکاراؤں کے ساتھ ہوتا تھا ایسے میں یہ کردار ادا کرنا ان کے لیے مشکل تھا اور اس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ لوگ تنقید کرتے کہ یہ فلموں میں وہی کام کررہی ہے جو ماڈلنگ میں کیا جب کہ اس وقت وہ انڈسٹری میں اپنی ساکھ کو خراب نہیں کرنا چاہتی تھیں۔کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ رانی مکرجی کو کاسٹ کرنے کا مشورہ فلمساز ادتیا چوپڑا نے دیا تھا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us