300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

بدھ‬‮   22   ستمبر‬‮   2021


ڈومیسٹک کرکٹرز کی ماہانہ تنخواہوں میں کتنا اضافہ کر دیا گیا؟ رمیز راجہ نے خوشخبری سنا دی


لاہور (نیوز ڈیسک ) رمیز راجہ نے چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹرز کو بھی خوشخبری سناتے ہوئے ان کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کر دیاہے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رمیز راجہ کا کہناتھا کہ ہم نے ڈومیسٹک کرکٹرز کی ماہانہ آمدن میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ کر دیاہے جو کہ ڈیڑھ لاکھ سے بڑھا کر اڑھائی لاکھ

روپے ہو گئی ہے جس سے کھلاڑیوں میں اعتماد آئے گا اور سسٹم میں بہتری آئے گی ۔ رمیز راجہ نے کہا کہ میں یہاں گالیاں کھانے نہیں آیا ، قذافی سٹیڈیم میں میرا نام سے منسوب انکلوژر ہے ، میں کچھ محنت کر کے یہاں آیا ہوں اور اپنی کرکٹ کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں ، میں جانتا ہوں کہ میرا احتساب بھی ہوگا۔ ورلڈ کپ جیتنے کیلئے صرف ٹیم سلیکشن ہی کافی نہیں ہے ،سلیکشن اور ٹیم کو لے کر دنیا میں کہیں اتنی زیادہ بحث و مباحثہ نہیں ہوا جتنا یہاں ہوا ہے ، جو ٹیم سلیکٹ کی گئی ہے وہ بہت قابل ہے اور اس کا رزلٹ اچھا آئے گا اور اگر اچھا نہ بھی آیا تو بھی یہ ایک کوشش ہے۔رمیز راجہ نے کہا کہ 92 کے ورلڈ کپ میں لڑکوں کی عمریں 20سے 23سال تھیں ، ہمیں یوتھ کے ساتھ چانس لینا ہوگا، ہسٹری میں جائیں کہ ہم 92کا ورلڈ کپ کیوں جیتے ، انضمام بار بار فیل ہو رہے تھے مگر ہم بار بار ان کو موقع دے رہے تھے تو ایسا کیوں ہے ، یہ فیصلہ پہلے ہو چکا تھا کہ وہی کھیلے گا۔ ہمارا مشن کلیئر تھا کہ کچھ بھی ہو جائے ہم نے ہارنا نہیں ہے۔رمیز راجہ نے کہا کہ ہمیں اپنی غلطیاں سدھارنے کی ضرورت ہے ، کوچنگ پر نظر ثانی کرنا ہوگی ، ایسوسی ایشنز سے سکول اور کلب

کرکٹ بہت زیادہ ختم ہو گئی تھی ، کوشش ہوگی کہ سکول اور کلب کرکٹ بہتر ہو ، فرسٹ کلاس کرکٹ کی غیر یقینی کی صورتحال ہے۔نئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ماضی میں پچز پر کام نہیں کیا گیا ،ہماری پچز انتہائی غیر معیاری ہیں ، ہمیں پچز پر کام کرنا ہوگا۔رمیز راجہ نے کہا کہ جو میری سمجھ میں آئے گا میں وہ فیصلہ لے لوں گا ، اس میں شائد کچھ غلطیاں ہوں ، رمیز راجہ نے چیئرمین منتخب کرنے پر تمام بورڈ آف گورنرز کا شکریہ ادا کیا ، انہوں نے کہا کہ مصباح اور وقار یونس نے محنت اور دیانت سے کام ، 1992 کے ورلڈ کپ کے فاتح کھلاڑی یہاں موجود ہیں میں چاہتا ہوں کہ وہ فیڈ بیک کھل کر دیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us