300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

بدھ‬‮   22   ستمبر‬‮   2021


پی ٹی آئی کی لاہور میں کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں شکست بارے ابتدائی رپورٹ مرتب


لاہور (نیوز ڈیسک ) کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات میں تحریک انصاف کی لاہور میں انتخابی شکست بارے ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی گئی۔ لاہور میں کتنا ترقیاتی کام کیا گیا، رپورٹ میں اہم سوال اٹھا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں لاہور کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ترجیح نہ دینا اہم وجہ قرار دیا گیا ہے۔ لاہور کے حوالے سے پارٹی کے مختلف رہنماوں کا

منفی پراپیگنڈہ بھی پی ٹی آئی کی عدم مقبولیت کی وجہ بنی۔ رپورٹ کے مطابق دیہی سطح پر پی ٹی آئی کی مقبولیت بڑھی، شہری حلقوں میں تاحال چیلنجز کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت کا لاہور میں جعلی ووٹوں کا اصرار۔ رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ پنجاب میں 25 فیصد کے قریب جعلی ووٹ ہیں جو سابق دور حکومت میں بنے، لاہور اور شہری حلقوں میں جعلی ووٹوں کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع بھی کرچکے ہیں، الیکشن کمیشن کو جعلی ووٹوں کے حوالے سے خط بھی لکھ چکے ہیں، جعلی ووٹوں کے اخراج کے لئے الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ فورمز سے ریلیف لینے کی کوششوں کو تیز کرنے کی تجویز دی گئی۔ ذرائع کے مطابق ٹکٹ کی تقسیم میں کوئی ایشو پیدا نہیں ہوا، کچھ پارٹی رہنماں نے مہم میں کام نہیں کیا، پارٹی قیادت اور حکومتی قیادت کے درمیان کواڈینیشن بہتر بنانے کی تجویز دی گئی۔ پارٹی کی تنظیم کی حکومتی سطح پر شنوائی نہ ہونا بھی وجہ بنا۔

 


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us