300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

بدھ‬‮   22   ستمبر‬‮   2021


نواز شریف کی اہلیہ کیساتھ جوانی کی تصویر وائرل


لاہور(نیوز ڈیسک )مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے اپنے نانا، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور اُن کی مرحومہ اہلیہ کلثوم نواز کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔نکاح کے بعد سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والے جنید صفدر نے اب اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نانا اور نانی کی حسین

یاد شیئر کردی۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میاں نواز شریف اور بیگم کلثوم کسی پہاڑی علاقے میں موجود ہیں، سابق وزیراعظم نے موسم سرما کی مناسبت سے لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اُن کی اہلیہ گلابی رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں۔جنید صفدر نے اپنے نانا نانی کے نام خصوصی کیپشن لکھا کہ ’جب جب میرے ترانے دُنیا نے گنگنائے، مجھے تُم یاد آئے۔‘واضح رہے کہ بیگم کلثوم کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے سال 2011 میں انتقال کرگئی تھیں۔یاد رہے کہ 22 اگست اتوار کو لندن کے مقامی ہوٹل میں جنید صفدر کے نکاح کی تقریب ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد شریک ہوئے جبکہ ان کی والدہ مریم نواز شریک نہ ہو سکیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us