300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

منگل‬‮   19   اکتوبر‬‮   2021


امامِ کعبہ پاکستانیوں کی تعریف کرنے پر کیوں مجبور ہوئے ؟ ملکِ پاکستان کیلئے خصوصی دعا بھی کر دی


امام کعبہ شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کے پیار اور محبت کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور نے امام کعبہ شیخ ڈاکٹر ماہرالمعیقلی سے مکہ مکرمہمیں ملاقات کی ، اسدوران پاک سعودی تعلقات سمیت دیگر امور پربات چیت کی گئی۔ اس موقع پر امام کعبہ نے کہا کہ سعودی عرب تمام مسلمانوں کی

محبت کا محور ہے ، لیکن پاکستانی عوام کے پیار اور محبت کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ، پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے سے دور نہیں رہ سکتے ، دونوں ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ، ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہےکہ ملاقات کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے گہرے دوستانہ تعلقات ہیں ، سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات پرپاکستانی قوم فخرکرتی ہے ، پاکستان سعودی عرب مشکل میں ہمیشہ ایک ساتھ کھڑے ہوتے ہیں ، وقت گزرنے کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہورہے ہیں۔علاوہ ازیں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ سعودی عرب سے پاکستان کا ایک خاص رشتہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہمیشہ مثالی رہے ہیں ، مستقبل میں دونوں برادر ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو یقینی بناتے ہوئے آگے بڑھیں گے ، پاکستان اور سعودی عرب ہمیشہ ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں ، دورہ سعودی عرب کی دعوت پر سعودی سفیر اور سعودی حکومت کا شکر یہ ادا

کرتا ہوں۔قبل ازیں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مکہ مکرمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر مفتی عزیر اور سیکرٹری یوتھ گل زیب کیانی سمیت دیگر سے اہم ملاقاتیں کیں ، ملاقات میں پی ٹی آئی کے ارکان نے گورنر پنجاب کو عمرہ کی ادائیگی کی مبارکباد کے علاوہ ورکرز کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us