300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

منگل‬‮   19   اکتوبر‬‮   2021


ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا معاملہ! وزیر اعظم عمران خان کو کیا بات ناگوار گزری؟ ناقابلِ یقین دعویٰ کر دیا گیا


دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) اعجازاعوان کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں تعیناتی سے پہلے ڈی جی آئی ایس آئی کا نام ’خبر بن کر‘ سامنے آنا شاید وزیراعظم کو ناگوار گزرا ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کافیحد تک نہیں مکمل طور پر کنفیوژن دور ہو گئی ہے۔اس میں کوئی ابہام ، اختلاف یا کوئی ایسامیک اینڈ بریک ایشو نہیں

ہے یہ ایک پروسیجرل ایشو تھا۔ حکومت اور ادارہ ایک صفحے پر ہیں،جو باتیں ہو رہی ہیں کہ پتہ نہیں کیا ہو جائے گا ایسا کچھ نہیں۔پاکستان آرمی ان کو نام بھیجتی ہے،ہمیشہ آرمی چیف ہی نام بھیجتے ہیں اس میں ہمیشہ اتفاق رائے سے ہی ہوتا ہے اور اب بھی ایسا ہی ہو گا۔کوئی
تنازع بنے گا نہیں ،اس کو ضرورت سے زیادہ اچھال دیا گیا۔ جنرل (ر) اعجازاعوان نے مزید کہا کہ حکومت یا فوج نے کوئی غلطی نہیں کی ہے، میرے خیال میں اس کو سوشل میڈیا نے اچھالا ہے۔وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان غلط فہمی نہیں ہے۔اداروں کے درمیان کوئی غلط فہمی نہیں ہے۔اداروں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے کہ کسی شخصیت پر کوئی اختلاف ہے۔جنرل (ر) اعجازاعوان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف ہی بہتر جانتے ہیں کس افسر کو کہاں لگانا ہے۔ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ نوٹیفیکیشن پر دستخط ہونے سے پہلے خبر کا آ جانا شاید وزیراعظم عمران خان کو ناگوار گزرا ہوا۔ورنہ آرمی چیف اور وزیراعظم کے مابین پہلے بھی انڈر سٹینڈنگ تھی اور اب بھی ہے۔

 


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us