300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

منگل‬‮   19   اکتوبر‬‮   2021


لاہور سے لیڈی ڈاکٹرز اور نرسز کی ویڈیوز بنانے والا ڈاکٹر گرفتار! ملزم کس طرح اپنی ہی ساتھی خواتین کی ویڈیوز بناتا تھا؟ طریقہ جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے


صوبائی دارالحکومت لاہور میں لیڈی ڈاکٹرز اور نرسز کو  مشروب پلانے کے بعد ان کی  ویڈیوز بنانے والے ڈاکٹر عبداللہ حارث کو ملازمت سے معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ملزم جناح ہسپتال میںبطور ڈاکٹر تعینات ہے جس کے خلاف خاتون نے  ویڈیوز بنانے کی شکایت کی تھی۔ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی

اے) نے خاتون کی  ویڈیو بنانے والے ڈاکٹر کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد آج اس کی ملازمت سے معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ لاہور کی رہائشی ایک متاثرہ خاتون نے ڈاکٹرکے خلاف سائبر کرائم ونگ میں درخواست دی تھی کہ ملزم  ویڈیو کے ذریعے مجھے بلیک میل کرتا ہے جس پر ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ڈاکٹر کو گرفتار کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائمز سرکل لاہور نے  مشروب پلا کر نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی برہنہ ویڈیو بنانے والے جناح ہسپتال کے ڈاکٹر کو گرفتار کرنے کے بعد اس کے موبائل سے متاثرہ خواتین کی 50 برہ نہ ویڈیوز بھی برآمد کر لی ہیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم مختلف بہانوں سے نرسز اور لیڈی ڈاکٹرزکو بلا کر  مشروب پلاتا اور انہیں برہنہ کرکے ویڈیوز بنالیتا تھا اور پھر انہیں بلیک میل کرتا تھا جبکہ اس گھناؤنے کام میں اس کے دیگر دوست بھی شامل تھے جن کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us