300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

آپ کے مردہ رشتہ داروں کو کھاد میں تبدیل کرنے والی کمپنی آگئی، انوکھی ترین سروس شروع - Forikhabar
جمعہ‬‮   23   اپریل‬‮   2021


آپ کے مردہ رشتہ داروں کو کھاد میں تبدیل کرنے والی کمپنی آگئی، انوکھی ترین سروس شروع


واشنگٹن(ویب ڈیسک) دنیا میں کئی طرح کے کاروبار ہیں مگر اب ایک اور ایسا کاروبار تیزی سے مقبول ہو رہا ہے کہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔ڈیلی سٹار کے مطابق یہ کاروبار مُردوں کو گلا سڑا کر قدرتی کھاد میں تبدیل کرنے کا ہے۔ اس کاروبار کا آئیڈیا امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے رہائشی میکاہ ٹرومین کا ہے۔ میکاہ ٹرومین کو جب پتا چلا

کہ واشنگٹن میں مردوں کو قدرتی کھاد میں تبدیل کرنا قانونی طور پر جائز ہے تو اس نے یہ کام شروع کر دیا جو اس کی سوچ سے کہیں زیادہ تیزی کے ساتھ مقبول ہوا۔رپورٹ کے مطابق سینکڑوں لوگ اپنے مر جانے والے پیاروں کی لاشوں کو قدرتی کھاد میں تبدیل کروانے کے لیے میکاہ سے رابطہ کر رہے ہیں۔ اس نے 2019ءمیں یہ کام شروع کیا اور اب یہ اتنا مقبول ہو چکا ہے کہ دیگر کئی لوگوں نے بھی یہ کاروبار شروع کر دیا ہے اور اب یہ دنیا بھر میں پھیل رہا ہے۔میکاہ لاش کو پانی، لکڑی کے برادے اور دیگر چیزوں کے ذریعے گلاسڑا کر قدرتی کھاد میں تبدیل کرتا ہے اور لواحقین سے ایک لاش کی قدرتی کھاد بنانے کے لگ بھگ ساڑھے 3ہزار پاؤنڈ (تقریباً 7لاکھ 67ہزار روپے)وصول کرتا ہے۔ لوگ اپنے پیاروں کی لاشوں سے بنی یہ کھاد پھول اور سبزیاں وغیرہ اگانے میں استعمال کرتے ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us