300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

ماں باپ کے اکلوتے بیٹے نے ڈی این اے ٹیسٹ کروایا تو اس کے 31بہن بھائی نکل آئے مگر کیسے؟ حیران کن خبرآگئی - Forikhabar
جمعہ‬‮   23   اپریل‬‮   2021


ماں باپ کے اکلوتے بیٹے نے ڈی این اے ٹیسٹ کروایا تو اس کے 31بہن بھائی نکل آئے مگر کیسے؟ حیران کن خبرآگئی


لندن(ویب ڈیسک) برطانیہ میں ایک نوجوان نے اپنے شجرہ نسب کے بارے میں جاننے کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا۔ وہ ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا لیکن جب ڈی این اے کا نتیجہ آیا تو ایسا انکشاف ہوا کہ پیروں تلے زمین نکل گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق نبیل ٹورے نامی اس نوجوان کو علم ہوا کہ اس کا باپ نطفہ عطیہ کرنے والا ایک شخص تھا، جس کی 30دیگر

اولادیں بھی ہیں۔نبیل کے ماں باپ نے اسے حقیقت بتا رکھی تھی کہ اس کی پیدائش ایک سپرم ڈونر کے عطیہ کیے گئے نطفے سے ہوئی ہے۔ تاہم وہ اس سپرم ڈونر کے متعلق کچھ نہیں جانتے تھے۔ انہوں نے نبیل کو بتا رکھا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر برطانوی اور فرانسیسی نسل سے ہے۔نبیل اپنی نسل کے بارے میں حتمی طور پر جاننا چاہتا تھا چنانچہ اس نے اپنا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔ اس نے اپنے موجودہ ماں باپ سے وعدہ کیا کہ اس ٹیسٹ کے نتائج کا ان کے تعلق اور فیملی پر کوئی اثر نہیں پڑنے دے گا اور ان کے ساتھ ہی رہے گا۔26سالہ نبیل نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے نتیجے کے مطابق وہ 60فیصد مڈل ایسٹرن (عربی النسل)، 16فیصد آئرش، تھوڑا سا فرانسیسی اور تھوڑا سا برطانوی نسل کا ہے۔ا س نے جب اپنے باپ حقیقی باپ کے بارے میں گوگل پر سرچ کیا تو اس آدمی کی اپنے دیگر درجنوں بچوں کے ساتھ میکسیکو میں بنوائی گئی تصویر سامنے آ گئی۔ یہ تمام بچے نبیل کے بہن بھائی تھے، جو مختلف ماؤں سے پیدا ہوئے تھے۔ اس تحقیق میں نبیل کو معلوم ہوا کہ اس وقت دنیا میں اس کے 31بہن بھائی ہیں اور

وہ ان میں دوسرے نمبر پر سب سے بڑا ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us