300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

کنوئیں میں گرنے والے کتے اور دوبلیوں کو آپریشن کرکےنکال لیا گیا - Forikhabar
منگل‬‮   27   جولائی   2021


کنوئیں میں گرنے والے کتے اور دوبلیوں کو آپریشن کرکےنکال لیا گیا


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) دس ماہ قبل کنوئیں میں گرنے والے کتے اور دوبلیوں کو آپریشن کرکے کنوئیں سے نکال لیا گیا۔ یہ دونوں اس طویل عرصے کے دوران کنوئیں کے اندر زندہ تھے۔کیونکہ لوگ انھیں گوشت اور بسکٹ ڈالتے رہے تھے۔ برطانوی دور میں بنایا گیا کنواں تقریباً60 فٹ گہرا ہے اور استعمال نہ ہونے کے باعث کیکڑ کی جھاڑیاں سے ڈھک چکا ہے۔

میمن گوٹھ کے رہائشی اختر شاہین نے بتایا کہ 10 ماہ قبل کتا اس میں گرا، اس کے بھوکنے کی آواز سے اس کے زندہ ہونے کی خبر ملتی رہی جبکہ اس دوران اسے زندہ رکھنے کیلئے گوشت اور بسکٹس ڈالتے رہے۔محکمہ جنگلی حیات کے انسپکٹر نعیم خان کے مطابق یہ مشکل ترین آپریشن تھا جس میں پہلے کیمرے کی مدد سے جگہ کا جائزہ لیا گیا۔دوسرے دن کرین کی مدد سے ریسکیو ٹیم کے اہلکاروں کو وائرلیس کے ساتھ کنویں میں اتارا گیا تو ایک اور انکشاف ہوا کہ کتے کے ہمراہ ایک جنگلی اور عام بلی بھی موجود تھی۔بعدازاں تینوں جانوروں کو کرین کی مدد سے کنویں سے نکالا گیا۔آپریشن کے دوران جیسے ہی کتے کو باہر نکالا گیا کیا تو وہاں موجود لوگوں نے تالیاں بجا کر ریسکیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us