300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

امن سب کی خواہش :افغان قیادت ماضی کو بھول کر پاکستان پر اعتماد کرے،وزیرخارجہ - Forikhabar
منگل‬‮   27   جولائی   2021


امن سب کی خواہش :افغان قیادت ماضی کو بھول کر پاکستان پر اعتماد کرے،وزیرخارجہ


اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہپاکستان پرامن ،خوشحال اورخودمختار افغانستان کا خواہاں ہے، افغانستان قیادت پاکستان پر اعتماد کرے اور ماضی بھول کرآگے بڑھیں ۔پاکستان افغانستان دوطرفہ مذاکرات کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ کہاکہ

افغانستان میں امن کاراستہ مذاکرات ہے، امن سب کی خواہش ہے،افغانستان میں امن خطے کے مستقبل کےلیے اہم ہے، مسائل کاحل فوجی نہیں ،سیاسی مذاکرات واحد راستہ ہے،آج افغانستان بدل چکا ہے، پاکستان ایک پرامن ملک ہے اوردنیا کا نظریہ ا ب تبدیل ہوچکاہے، افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوشش کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا، ایسے بیانیات امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نیشنل سیکیورٹی افغانستان کےمشیر کے بیان نے مایوس کیا، پاکستان نے افغانستان میں امن کے لیے ہرممکن اقدامات کیے، امریکہ سمجھتا ہے خطے کے مسائل کا حل پاکستان کی مدد سے ممکن ہے، افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کوعالمی سطح پر سراہاگیا،وزیرخارجہ نے کہاکہ جنگ اور مفاہمت ایک ساتھ نہیں چل سکتے ، وزارت خارجہ دوست ممالک سے تعلقات کومزیدوسعت دینے کے لیے کردار ادا کرتی ہے،افغانستان کا مسئلہ سیاسی مذاکرات کے ذریعے حل ہوسکتاہے ، پاکستان نے افغانستا ن میں قیام امن کےلیے کام کیا ۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us