300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

فالسے کے کرشماتی طبی فوائد جان کر آپ کی عقل دنگ رہ جائے گی - Forikhabar
منگل‬‮   27   جولائی   2021


فالسے کے کرشماتی طبی فوائد جان کر آپ کی عقل دنگ رہ جائے گی


اسلام آباد(نیو زڈیسک)فالسہ موسم گرما میں شوق سے کھایا جانے والا پھل ہے . اس کا جوس گرمی بھگانے اور فرحت پہنچانے میں معاون ثابت ہوتا ہے .فالسے میں وٹامن بی اور سی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جبکہ آئرن اور نمکیات اس کے اہم غذائی اجزا ہیں. اس میں 81 فیصد پانی کے علاوہ پروٹین اور کاربو ہائیڈریٹس بھی موجود ہوتا ہے. اس میں صحت سے

متعلق حیرت انگیز فوائد موجود ہوتے ہیں، فالسہ میں سوجن کے خاتمے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں، بخار میں فالسہ کھانا مفید سمجھا جاتا ہے، اس کے علاوہ امراضِ قلب کے افراد اور دمہ کے مریضوں کو بھی فالسہ کھانے کا مشورہ دیا ہے۔فالسہ کھانا آپ کی مجموعی صحت کے لیے بہت اچھا ہے، یہ آپ کے دل کی صحت کو بہتر کرتا ہے، بلڈ پریشر اور جسم کے کولیسٹرول کی سطح کو منظم کرتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ فالسہ کا استعمال گرمی کی شدت سے محفوظ رہنے اور پیاس بجھانے کا اہم ذریعہ ہے.یہ سرد تاثیر کا حامل پھل ہے جس کی وجہ سے معدے کی گرمی، سینے کی جلن، مسوڑھوں سے خون آنا، معدے کے السر اور شوگر میں کمی کرتا ہے.فالسہ معدہ و جگر کو تقویت دیتا ہے اور جسم سے گرمی کا اخراج کرتا ہے.فالسہ دل کو بھی صحت مند رکھتا ہے.یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور پھل ہے جس سے کینسر کے خطرے میں کمی کی جاسکتی ہے۔اس کے علاوہ موسم گرما کا یہ پھل آپ کو بخار، نزلہ اور جسم پر موجود سوزش جیسے مسائل سے نجات دلانے میں بھی مدد کرتا ہے۔فالسہ کے ساتھ ہی اس کا جوس بھی بہت مفید ہوتا ہے، فالسے کا جوس پینے سے نظام ہاضمہ

بہتر ہوتا ہے اور سینے کی جلن بھی ختم ہوتی ہے۔ فالسہ میں موجود کیلشیم کی وجہ سے اس پھل کو مضبوط ہڈیوں کے لیے بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔فالسہ سانس کی دشواریوں کا بھی ایک بہت اچھا علاج ہے، یہ دمہ، کھانسی، سردی اور گلے کی سوزش جیسے مسائل کا علاج کرسکتا ہے۔فالسہ آپ کی جِلد کے لیے بھی بہت مفید ہے، یہ آپ کی جِلد کو ایکنی جیسے مسائل سے پاک کرتا ہے اور ساتھ ہی آپ کی جِلد کو تر و تازہ اور خوبصورت بھی بناتا ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us