300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

منگل‬‮   21   ستمبر‬‮   2021


کیا ٹی 20ورلڈ کپ کے سکواڈ میں اعظم خان کی شمولیت سفارش پر تھی ؟، معین خان نے خاموشی توڑ دی


کراچی (نیوز ڈیسک )ٹی 20 ورلڈ کپ کے سکواڈ میں اعظم خان کی شمولیت سے متعلق معین خان نے خاموشی توڑ دی ، کہا کہ میری تو کوئٹہ گلیڈی ایترز میں اعظم کیلئے سفارش نہیں چلتی ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز اور کپتان معین خان نے کہا کہ اعظم خان پر تنقید سے مجھے بہت مزہ آتا ہے ، یہی تنقید اعظم

کو بڑا کھلاڑی بنائے گی ، میں نے کوئی سفارش نہیں کی ۔نئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ سے متعلق معین خان نے کہا کہ رمیز راجہ کے قول و فعل میں کوئی تضاد نظر نہیں آیا ۔سابق فاسٹ باولر عاقب جاوید نے اس موقع پر کہا کہ عرصہ دراز کے بعد ایسا چیئرمین دیکھا ہے اس میں اتنی انرجی ہے ، رمیز راجہ کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔واضح رہے کہ آج لاہور میں نئے چیئرمین کرکٹ بورڈ کا انتخاب ہوا ، رمیز راجہ بلامقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین منتخب ہوئے ، اس موقع پر عاقب جاوید اور معین خان بھی موجود تھے ۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us