300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

بدھ‬‮   22   ستمبر‬‮   2021


محمود صاحب کی بیٹی نے پاکستان کا نام روشن کردیا


کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان کی نوجوان خاتون وکیل رہنما ندا عثمان چوہدری کو آسٹریلیا کے بین الاقوامی ادارے ’ویمن اِن لا‘ نے اکیڈیمیا کی کیٹیگری میں ’جسٹیشیا ایوارڈ‘ سے نوازا ہے۔ندا عثمان جنوبی ایشیا کی واحد خاتون وکیل رہنما ہیں جنھیں اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ پھر انھوں نے فائنل میں جگہ بنائی اور اس کے بعد انھیں اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وہ

قانون کے شعبہ میں خواتین وکلا کے لیے نئے مواقع، نمائندگی اور ترقی کے لیے کام کرتی ہیں۔ایڈووکیٹ ندا عثمان کی نامزدگی جنوبی افریقہ کی ’وومن ان لا‘ کی رہنما آشا سنگھانیہ نے کی تھی۔آشا سنگھانیہ کا کہنا تھا کہ ندا نے بہت کم عمری ہی میں پاکستان کی خواتین اور قانون کے شعبے سے منسلک خواتین کے لیے کافی کام کیا اور اسی وجہ سے انھیں اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا۔ ندا عثمان چوہدری پاکستان کے معروف اداکار اور اینکر محمود اسلم کی بڑی صاحبزادی ہیں۔ کامیڈی ڈرامے ’بلبلے‘ نے محمود اسلم کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا ہے۔ایڈووکیٹ ندا نے ابتدائی تعلیم لاہور ہی سے حاصل کی تھی۔ ایل ایل بی آنرز اور ایل ایل ایم کی ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد انھوں نے پریکٹس شروع کی اور ساتھ ساتھ انھوں نے خواتین وکلا کے مسائل کے حل اور ان کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے پر کام شروع کیا۔

 


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us