300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

بدھ‬‮   22   ستمبر‬‮   2021


عمر شریف کو امریکا بھیجنے کے لئے ایئر ایمبولینس کے انتظامات مکمل


کراچی(نیوز ڈیسک )عمر شریف کے دل کا عارضہ بدستور بگڑتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ان کا ذہنی توازن بھی مکمل طور پر کام نہیں کر رہا ہے اور نہ وہ کسی کو پہچان رہے ہیں جس کے بارے میں کل ہی ان کے بیٹے نے بتایا تھا جس پر حکومت کی جانب سے عمر شریف کو امریکا بھیجنے کے اقدامات پر فوری غور کیا گیا اور شہباز گل نے بیان جاری کی

کہ وزیرِاعظم ہاؤس سے بھی مدد کی یقین دہائی کروائی گئی ہے۔اب عمر شریف کو امریکا لے جانے کے لئے ایمبولینس کا بندوبست کرلیا گیا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے بھی اس حوالے سے یقین دہانی کرا دی جس کے بعد عمر شریف کی اہلیہ زریں نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ ایئر ایمبولینس سے ان کو براہِ راست واشنگٹن بھیجا جا رہا ہے۔وزیرِ اعظم آفس نے عمر شریف کے ویزے کے تمام کوائف سفارت خانے بھجوا دیئے ہیں اور شہباز گل کے مطابق جلد ہی ان کو ویزا جاری کر دیا جائے گا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us