300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

بدھ‬‮   22   ستمبر‬‮   2021


پی آئی اے کے بیڑے میں 2 طیاروں کا اضافہ، ایک نئی ایئربس اسلام آباد پہنچ گئی


اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان کی قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل کے بیڑوں میں دو طیاروں کا اضافہ ہوگیا ہے جن میں سے ایک نئی ایئر بس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل نے ٹینڈر کے ذریعے دو طیارے حاصل کیے ہیں جن میں سے ایک ایئر بس اسلام آباد پہنچ گئی ہے جبکہ دوسرا طیارہ آئندہ

دنوں میں پاکستان پہنچے گا، دونوں طیارے 2017ء ساخت کے ہیں۔ کوویڈ19 اور عالمی ہوا بازی کے حالات کے باعث پی آئی اے گزشتہ دو سالوں سے طیارے حاصل نہیں کرسکا تھا۔ ان طیاروں کے اضافے سے پی آئی اے اپنے مسافروں کو مزید بہتر اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کرے گا۔ ایئر مارشل ارشد ملک کے مطابق نئے طیاروں کا حصول اللّٰہ کی مہربانی اور میری ٹیم کی کاوشوں سے عمل میں آیا ہے، یہ اللّٰہ کا خاص کرم اور میری ٹیم کی شب و روز کی محنت کا ثمر ہے۔ اس موقع پر سی ای او پی آئی اے نے خصوصی طور پر پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور وزیر ہوابازی کا بھی شکریہ ادا کیا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us