300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

بدھ‬‮   22   ستمبر‬‮   2021


پاکستان سے تعلقات کا جائزہ لیں گے، امریکی وزیر خارجہ


واشنگٹن (نیوز ڈیسک )امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ افغانستان کے مستقبل پر امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کا جائزہ لے گا۔کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہفتوں میں پاکستان سےتعلقات پر توجہ مرکوز رکھیں گے،جائزہ لیں گےکہ افغانستان میں امریکا کیا کرنا چاہتا

ہے اور پاکستان سے کیا توقعات ہیں۔انٹونی بلنکن کاکہنا تھا کہ پاکستان کے متعدد مفادات ہیں جن میں سے کچھ ہمارے مفادات سے اختلاف رکھتے ہیں،بائیڈن انتظامیہ جلد پاکستان سے امریکا کے تعلقات پر نظرثانی کرنے جا رہی ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہاکہ امریکا نے افغانستان میں بدترین صورتحال کے لیےمنصوبہ بندی کررکھی تھی، جبکہ گذشتہ انتظامیہ نے افغانستان سے متعلق ڈیڈ لائن بتائی تھی کوئی منصوبہ نہیں دیا تھاان کاکہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ کی ترجیح امریکیوں کی زندگیاں محفوظ بنانا تھی،پیشگوئی نہیں تھی امریکی افواج کی موجودگی میں افغان فورسزاتنی جلد پسپا ہوجائیں گی۔امریکی وزیرخارجہ نے کہاکہ طالبان نے کابل کی طرف تیز مارچ کر کے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔انہوں نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کو اُس وقت تک تسلیم نہ کرے جب تک طالبان خوا تین کے حقوق نہیں دیتے۔انٹونی بلنکن نے کہا کہ افغانستان کو اُس وقت تک تسلیم نہ کیا جائے جب تک طالبان افغانستان سے نکلنے کے خواہشمندوں کو جانے کی اجازت نہیں دیتے اور افغان سر زمین کو دہشت گردوں کی آماجگاہ نہ بننے کے و عدے کی پاسداری نہیں کرتے ۔ان کا مزید

کہنا تھا کہ پاکستان کا افغانستان میں کردار رہا ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us