300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

بدھ‬‮   22   ستمبر‬‮   2021


میں تمہارے ہاتھ توڑ دوں گی”- پاکستانی ڈرامے میں بیوی کے شوہر کو جوابی تھپڑمارنے پر سوشل میڈیا صارفین آمنے سامنے


کراچی (نیوز ڈیسک )سیاست ہو ، پاپ کلچر ہو یا تفریح اور ٹویٹر صارف کی جانب سے شیئر کئے گئے ہر ویڈیو کلپ کو بہت توجہ ملتی ہے اسی طرح حال ہی میں ایک پاکستانی ڈرامہ کا ایک منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑا دکھایا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جھگڑے کے دوران شوہر

نے اپنی بیوی کو تھپڑ مارا لیکن اگلے ہی لمحے عورت پوری قوت سے مرد کو جوابی تھپڑ مارتی ہے۔اسی کلپ میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ عورت مرد کو تھپڑ مارنے کے بعد ایک سیکنڈ کے لیے رکتی ہے اور کہتی ہے، “ہمت مت کرنا! میں تمہارے ہاتھ توڑ دوں گی”۔کلپ کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے یے بعد اگرچہ بہت سے صارفین کا یہ رد عمل سامنے آیا ہے کہ عورت کے لیے جوابی وار کرنا درست ہے جبکہ متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ تشدد کبھی بھی بہترین آپشن نہیں ہوتا۔سین میں موجود اداکار مرزا گوہر کا کہنا تھا کہ یہ ثابت کرنے کے لیے کہ ظلم ایک انتخاب ہے اگر کوئی غیر محفوظ آدمی اپنی نازک انا کے ساتھ اپنے “نام نہاد” پٹھوں کو آپ پر آزمائے تو وہ انتخاب کریں جو فلک نے کیا ، بغیر کسی خوف کے! ہمارے معاشرے میں ایک بہادر عورت سے اس طرح کے کمزور مرد کو ایک سخت تھپڑ مارنا خواتین کے لیے ایک بڑی چھلانگ ہوگی۔فریال نامی صارف کا کہنا تھا کہ آخرکار اس ڈرامے میں ہمارے معاشرے کا ایک بہت اہم مسئلہ اجاگر کیا گیا ہے! یہ ہمیں بتاتا ہے کہ عورت کو تعلیم یافتہ ، بااختیار اور پراعتماد کیوں ہونا چاہیے۔ملک ارسلان حیدر نامی صارف نے خاتون

کی ہمت کی داد دیتے ہوئے کہا کہ تمام خواتین کو اس طرح ہونا چاہیے، اگر آپ کا شوہر آپ کو کسی غلط وجہ سے مارتا ہے تو جواباً مارو، اس طرح کے مرد بزدل ہوتے ہیں ، اور صرف عورتوں پر ہاتھ اٹھاتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ کمزور ہیں اور جواب نہیں دیں گی، اپنی لڑائی لڑیں اور اس قسم کے مرد دوبارہ کبھی عورت کے ساتھ ایسی حرکت نہیں کریں گے۔دوسری جانب شازیہ حبیب ثاقب نام ٹوئٹر صارف نےاس قسم کے رویے کی میڈیا پر تشہیر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ لیکن کیا واقعی شوہر اور بیوی کو ایک دوسرے کو تھپڑ مارنا دکھانا مثالی ہے؟ کیا دو غلطیاں صحیح بناتی ہیں؟ بحث کے لیے کھلا ایک سوال ہے۔واضح رہے کہ وہ منظر جو اس وقت موضوع بحث ہے وہ ڈرامہ ’لاپتا‘ کی 12ویں قسط کا حصہ ہے اور پچھلے ہفتے نجی ٹی وی پر نشر ہوا، جس میں دانیال کا کردار مرزا گوہر رشید نے پیش کیا ہے، دانیال ایک ایسا کردار جسے جارحانہ دکھایا گیا ہے اور اس کو غصے کے حل طلب مسائل بھی ہیں۔ اس نے اپنی بیوی فلک پر اپنے کزن کے ساتھ قربت کا الزام لگایا، فلک کا کردار اداکارہ سارہ خان نے ادا کیا ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us