300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

بدھ‬‮   22   ستمبر‬‮   2021


بلدیاتی انتخابات کے لیے آرڈر جاری کرنے جارہے ہیں،چیف الیکشن کمشنر


اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے مزید تاخیر نہیں کی جاسکتی لہذا انتخابات کے لیے آرڈر جاری کرنے جارہے ہیں۔الیکشن کمیشن میں بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی جس میں سیکریٹری لوکل

گورنمنٹ بلوچستان احمد رضا اور ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان پیش ہوئے۔اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے بعد بلدیاتی انتخابات کرانا ہیں، کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے انعقاد پر وزارت دفاع کے شکرگزار ہیں، صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کریں جب کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کرانے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے لیے آرڈر جاری کرنے جارہا ہے، مسائل کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کیلئے مزید تاخیر نہیں کی جاسکتی، بلدیاتی ادارے جمہوریت کی بنیاد ہے، بلدیاتی اداروں کی عدم موجودگی کے باعث عوام کو جمہوری حق سے محروم رکھا جارہا ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us