300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

منگل‬‮   30   ‬‮نومبر‬‮   2021


واٹس ایپ مکمل تبدیل ہونے جارہا ہے۔۔۔ تبدیلی کاصارفین پر اثرکتنا پڑیگا؟ پہلے سے جان لیں!


واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو مزید نئی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کام شروع کردیا ہے۔واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں، جن کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کمپنی کی جانب سے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتےہیں تاکہ ٹیکنالوجی کی جنگ میں واٹس ایپ سرفہرست رہے۔اب واٹس ایپ نے فیچرز اپ ڈیٹ اور نئے فیچرز پر

کام شروع کردیا ہے، جن میں سے چند فیس بک طرز کا فیچر ہیں۔1- واٹس ایپ کی جانب سے وائس میسجز فیچر کو بھی اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے، جس کے بعد صارفین وی ایم بھیجنے سے قبل اسے سن سکیں گے اور ویو فارم بھی ڈسپلے ہوگا۔اس فیچر کو آزمائشی مراحل سے گزرنے کے بعد عام صارفین کےلیے پیشکیا جائے گا۔2- اس وقت کانٹیکٹ کارڈ میں صرف فوٹو نظر آتی ہے مگر ری ڈیزائن کارڈ میں کالز، ٹیکسٹ اور ویڈیو کال کے آپشنز بھی موجود ہوں گے، گروپ کانٹیکٹ کارڈ میں ٹیکسٹ بھیجنے کا آپشن ہوگا۔3- واٹس ایپ انتظامیہ نئے فوٹو ایڈیٹر پر کام کررہا ہے جس کی مدد سے صارفین فوٹوز میں اسٹیکرز کا اضافہ کرسکیں گے اور ان کو کراپ بھی کرسکیں گے، اسی طرح فوٹوز میں ٹیکسٹ اور ایموجیز کو بھی شامل کیا جاسکے گا۔4- صارفین واٹس ایپ پر اپنا زیادہ وقت چیٹ ونڈوز میں گزارتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کمپنی اسے مزید بہتر بنانا چاہتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ آپ کے میسج کے ارگرد جو سبز ببلز نظر آتے ہیں انہیں ری ڈیزائن کیا جارہا ہے تاکہ ان ببلز کو زیادہ پرکشش بنایا جاسکے۔5- فیس بک میسنجر میں میسج ری ایکشنز کا فیچر تو پہلے سے موجود ہے اور اب

بہت جلد واٹس ایپ میں بھی اسے متعارف کرایا جائے گا۔فیس بک میسنجر استعمال کرنے والے اس فیچر سے بخوبی واقف ہیں اور واٹس ایپ میں بھی کسی میسج پر صارف ایموجی سے اپنا ردعمل ظاہر کرسکیں گے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us