300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

کورونا دنیا کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا۔۔ وائرس کی دو خوفناک اقسام سامنے آ گئی ۔۔بڑے پیمانے پر تباہی پھیلنے کا خدشہ ۔۔ ماہرین نے بھی سر پکڑ لیے - Forikhabar
اتوار‬‮   7   مارچ‬‮   2021


کورونا دنیا کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا۔۔ وائرس کی دو خوفناک اقسام سامنے آ گئی ۔۔بڑے پیمانے پر تباہی پھیلنے کا خدشہ ۔۔ ماہرین نے بھی سر پکڑ لیے


واشنگٹن(ویب ڈیسک) جاپان، برطانیہ اور جنوبی افریقا کے بعد اب امریکا میں کوروناوائرس کی دو نئی اقسام دریافت ہوئی ہیں، ماہرین نے انہیں دیگر قسموں سے مختلف قرار دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کی دو نئی اقسام امریکی سرزمین سے ہی نمودار ہوئی ہیں جن میں سے ایک بہت زیادہ متعدی ہے

جو ممکنہ طور پر ریاست اوہائیو میں قبضہ جما سکتا ہے، ان میں ہونے والی میوٹیشنز بھیانہیں زیادہ متعدی بناتی ہیں۔اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین نے دو اقسام کو دریافت کیا اس حوالے سے مکمل نتائج ابھی شایع نہیں کیے گئے۔ البتہ ماہرین اس نئے چیلنج کا جائزہ لے رہے ہیں، دونوں میں سے ایک قسم تو فی الحال ابھی اوہائیو کے صرف ایک مریض میں دریافت ہوئی، اور اس کا میوٹیشنل کا عمل برطانیہ میں دریافت ہونے والی قسم کی طرح ہے۔محققین کا ماننا ہے کہ کوروناوائرس کی اصل شکل میں تبدیلی کے بعد نئی اقسام سامنے آئی ہیں تاہم امریکا میں کورونا کی دوسری قسم زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے، مذکورہ قسم میں 4 ایسی جینیاتی میوٹیشنز کو دریافت کیا گیا جو نئے کورونا وائرس میں اس سے پہلے کبھی دیکھی نہیں گئی تھیں۔ماہرین نے دوسری قسم کو کولمبس اسٹرین کا نام دیا ہے جس میں جینیاتی ریڑھ کی ہڈی تو ابتدائی کیسز جیسی ہی ہے لیکن میوٹیشنز کا عمل منفرد ہے، یہ میوٹیشنز برطانیہ یا جنوبی افریقی اقسام سے تعلق نہیں رکھتیں۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ابوبا اس مرحلے میں داخل ہوچکی ہے جہاں وہ خود کو تبدیل کرتی ہے اور ہم یہ تبدیلیاں

دیکھ رہے ہیں اور ایسا اس وقت ہورہا ہے جب ویکسینز متعارف ہوچکی ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us