300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

منگل‬‮   19   اکتوبر‬‮   2021


دانت برش کرنے سے لڑکی موت کے منہ میں چلی گئی ۔۔ جانیے لڑکی کی کونسی غلطی اس کی موت کی وجہ بنی؟


ممبئی (نیوز ڈیسک )وہ کہتے ہیں نہ حادثہ یا بیماری تو ایک بہانہ ہے، موت تو ایک دن سب کو آنی ہے۔ مگر اس بات کو تسلیم کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے جب اچانک آپ کا کوئی اپنا اس دنیا سے چلا جائے۔ایک خبر کے مطابق بھارتی شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ لڑکی نے دانت برش کرتے ہوئے، توتھ پیسٹ کی جگہ چوہے مار کریم لگا کر دانتوں کو صاف

کرلیا، جس کے نتیجے میں وہ اس دنیا سے رخصت ہوگئی۔دراصل 3 ستمبر کی صبح کو مذکورہ لڑکی افسانہ خان معمول کی طرح اپنے دانت صاف کرنے کیلئے اٹھی جہاں نیند کی غنودگی میں توتھ پیسٹ کی جگہ چوہے مارنے کی زہریلی کریم کا استعمال کرلیا۔ تاہم جب مذکورہ لڑکی کے منہ میں ذائقہ اور بو محسوس ہوئی تو اس نے فوراً اسے اپنے منہ سے تھوک دیا۔ اور اپنے منہ کو اچھی طرح صاف کرکے روزانہ معمول کے مطابق کام سے چلی گئی۔ لیکن کچھ دیر بعد اسکے پیٹ میں شدید در محسوس ہوا اور چکر آنے لگے۔جبکہ گھر والوں کی ڈانٹ کے ڈر سے لڑکی نے کچھ دوائیں استعمال کیں، لیکن حالات بہتر ہونے کے بجائے مزید خراب ہوگئے۔ بعد ازاں طبیعیات زیادہ خراب ہونے پر لڑکی نے اپنے گھر والوں کو سارا واقعہ بیان کیا۔ تاہم مذکورہ لڑکی کو مختلف اسپتالوں میں لے جایا گیا، لیکن طبیعیات میں بہتری نہ آسکی۔بعد ازاں 12 ستمبر کے دن لڑکی کو اسپتال میں منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے بچانے کی کوشش کی لیکن مذکورہ لڑکی جانبر نہ ہوسکی۔تاہم پولیس کی جانب سے ابتدائی رپورٹ درج کرلی گئی ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری

ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us