300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

منگل‬‮   30   ‬‮نومبر‬‮   2021


15دن تک یہ کام کر لیں ورنہ آپکا فیس بک اکائونٹ لاک کر دیا جائیگا، فیس بک کی جانب سے نئے نوٹیفکیشن نے صارفین کو پریشان کر دیا


کیا آپ کو فیس بک پر ایک نیا نوٹیفکیشن موصول ہوا ہے جس میں 15 اکتوبر 2021 تک ایک مخصوص سیٹنگ کو ان ایبل کرنے کا کہا گیا ہے اور ایسا نہ کرنے پر اکاؤنٹ کو لاک کرنے کا انتباہ کیا گیا ہے؟درحقیقت یہ نوٹیفکیشن فیس بک کے لگ بھگ تمام ایسےصارفین کو بھیجا گیا ہے جن کے فرینڈز اور فالوورز کی تعداد کافی زیادہ ہے اور انہیں فیس بک پروٹیکٹ

کو ان ایبل کرنے کا کہا گیا ہے۔کمپنی کے نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے ‘ فیس بک پروٹیکٹ کو 15 اکتوبر 2021 تک ٹرن آن کرلیں، اگر ایسا نہیں کرتے تو اکاؤنٹ کو اس وقت تک کے لیے لاک کردیا جائے گا جب تک سیٹنگ ان ایبل نہیں کرتے’۔اکثر افراد کو اس نوٹیفکیشن کی سمجھ نہیں آئی اور ہاں اس کا تعلق ٹو فیکٹر آتھنٹیکشن کے ٹرن آن یا آف ہونے سے نہیں بلکہ اس کے لیے الگ سے سیٹنگ میں جاکر اسے ان ایبل کرنے کی ضرورت ہے۔کمپنی کے مطابق اکاؤنٹ کے لیے فیس بک پروٹیکٹ کو ان ایبل کرنے کی وجہ یہ ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ تک فیس بک کے اوسط صارف کے مقابلے میں زیادہ لوگوں کی رسائی کا امکان ہے۔کمپنی نے بتایا کہ ہیکرز اکثر ایسے اکاؤنٹس کو ہدف بناتے ہیں جن کے بہت زیادہ فالوورز ہوں، اہم پیجز چلارہے ہوں یا کمیونٹی میں کسی قسم کی اہمیت حاصل ہو۔کمپنی کا کہنا تھا کہ ان اکاؤنٹس کے دفاع کے لیے ہی ایڈوانسڈ سیکیورٹ پروگرام کو ان ایبل کرنے کی ضرورت ہے۔اس کو ان ایبل کرنے کے لیے فیس بک اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں اور وہاں سیکیورٹی اینڈ پرائیویسی پر کلک کریں۔وہاں سب سے اوپر ہی فیس بک پروٹیکٹ کا آپشن نظر آجائے گا جس

پر گیٹ اسٹارٹڈ کے بٹن پر کلک کریں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us