300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

ٹوئنکل کھنہ کی نظر میں مرد’’ پلاسٹک بیگ ‘‘کی طرح - Forikhabar
اتوار‬‮   7   مارچ‬‮   2021


ٹوئنکل کھنہ کی نظر میں مرد’’ پلاسٹک بیگ ‘‘کی طرح


ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے مردوں کو پلاسٹک بیگ سے تشبیہ دے دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر پر ایک صارف نے ٹوئنکل کھنہ کی ایک پرانی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنے فیمنسٹ خیالات کا اظہار کرتی نظر آرہی ہیں۔ صارف نے کیپشن میں لکھاکہ ٹوئنکل کھنہ نے مردوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرکے حاضرین

کو تقسیم کردیا، مجھے یقین ہے کہ اس پر انہیں ضرور ٹرول کیا گیا ہوگا۔ اس پر ٹوئنکل کھنہ نے بھی ان کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس وقت تو میں ٹرول نہیں کی گئی تھی تاہم آپ نے اس مرتبہ ٹرول کرنا یقینی بنادیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2018 میں ایک ایونٹ کے دوران ٹوئنکل کھنہ سے سوال کیا گیا کہ انہیں کب لگا کہ وہ ایک فیمنسٹ ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ اپنی والدہ اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ کے ساتھ رہ کر بڑی ہوئی ہیں، جنہوں نے مجھے سکھایا کہ عورت کو مرد کی ضرورت نہیں ۔ ان کا کہنا تھا ہم نے کبھی برابری اور فیمنزم کی بات نہیں کی لیکن یہ بات واضح ہے کہ وہاں کسی مرد کی بالکل بھی ضرورت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایک مردکا ہونا بہت اچھی بات ہے لیکن یہ ایسے ہی ہے جیسے آپ کے پاس ایک خوبصورت ہینڈ بیگ ہو لیکن اگر آپ کے پاس پلاسٹ بیگ بھی ہو تو وہ بھی وہی کام کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسے ہی خیالات میں بڑی ہوئی ہیں اور طویل عرصے تک مجھے لگتا تھا کہ مردوں کی کوئی خاص ضرورت بھی نہیں۔ ٹوئنکل کھنہ نے اس موقع پر مردوں کا مذاق بھی اڑایا اور کہا کہ مرد خواتین کے مقابلے میں کمزور ہوتے

ہیں، ان کے بال بھی گرنا شروع ہوجاتے ہیں اور وہ خواتین کے مقابلے میں 10 سے 15 سال پہلے مرجاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے فیمنزم کی یہی کہانی ہے کہ خواتین مردوں سے برتر تو نہیں تاہم ہم برابر ضرور ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us