300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

دوران علاج مر گیا تھا لیکن پھر۔۔ دو مرتبہ مردہ قرار دیا جانے والا مریض تیسرا مرتبہ پھر زندہ کیسے نکل آیا؟ - Forikhabar
ہفتہ‬‮   8   مئی‬‮   2021


دوران علاج مر گیا تھا لیکن پھر۔۔ دو مرتبہ مردہ قرار دیا جانے والا مریض تیسرا مرتبہ پھر زندہ کیسے نکل آیا؟


نئی دہلی (ویب ڈیسک )انڈیامیں جہاں کووڈ کے مریضوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھتی جارہی ہے وہیں محکمہ صحت اور اسپتالوں کی انتظامیہ کی غفلت بھی مجرمانہ حد تک بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ دنوں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے انڈیا میں صحت کی جانب سے برتی جانے والی لاپروائی کا پول کھول دیا۔اٹل بہاری واجپائی اسپتال میں موجودک و ر ون اکے

مریض جس کی اچانک طبعیت بگڑنے لگی تھی، اسپتال انتظامیہ نے انتہائی غیر زمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کے گھر والوں کو اس کی موت کی جھوٹی خبر دیدی جس سے اس کے خاندان والے گھبرا کر فوراً اسپتال پہنچے تو معلوم ہوا کہ مریض کی طبعیت اگرچہ کافی ناساز ہے لیکن وہ ابھی زندہ ہے۔ تھوڑی دیر بعد اسپتال نے مریض کو گلے کا آپریشن تجویز کردیا۔ اہلِ خانہ نے آپریشن کی اجازت دیدی لیکن جب اگلے دن آپریشن ہوا تو اسپتال نے مریض کے اہلِ خانہ کو آپریشن کے دوران مریض کے دم توڑنے کی اطلاع دی۔ جب گھر والوں نے لاش کا مطالبہ کیا تو اسپتال نے کسی اور کی لاش گھر والوں کے حوالے کردی۔ جب کہ مریض ابھی بھی زندہ ہے۔اہلِ خانہ کا غصہ اور محکمہ صحت کی غفلت
مریض کے گھر والوں نے نہ صرف اسپتال کی انتظامیہ سے ان کے غیر زمہ دارانہ رویے پر سوالات کیے بلکہ محکمہ صحت میں بھی شکایات درج کروائیں البتہ محکمہ صحت کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ مریضوں کی جانوں سے کھلواڑ کرنے کرنے پر بھارتی عوام محکمہ صحت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔غفلت کا یہ کوئی پہلا

واقعہ نہیںبھارت میں کووڈ کے دوران مریضوں کی صحت سے کھیلا جانے والا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ چند دن قبل چندراپور نام کے اسپتال میں کرونا میں مبتلا ایک ٹیچر کی آکسیجن مشین نکال دی گئی تھی جس کے بعد وہ تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا تھا۔بھارت میںک و ر ون ا کی صورتحالبھارت میں اب تکک و ر ون اکی وبا سے 174,335 اموات ہوچکی ہیں اور وبا کی شدت اور محکمہ صحت کی لاپروائی سے ان اعداد و شمار میں دن بہ دن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us