300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

منگل‬‮   30   ‬‮نومبر‬‮   2021


کوئی کہتا ہے کہ لڑکیوں کا حق مہر اب پیٹرول ہوگا تو کسی نے کہا پیٹرول عطر کی شیشی میں ملے گا ۔۔ پیٹرول مہنگا ہونے پر پاکستانیوں کے مزاحیہ تبصرے


پیٹرول تمام ملک میں ہی مہنگا ہوگیا ہے جس پر عوام اب غصے میں بھی ہے مگر اپنا غصہ کس طرح ظاہر کر رہی ہے، سنیے آپ بھی ہنس ہنس کر پاگل ہو جائیں گے، آئیے جانتے ہیں۔ جیسے ہی پیٹرول بڑھنے کی خبر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہے تب سے ہی کئی طنز و مزاح سے بھرپور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جن میں عوام اپنا غصہ کچھ یوں ظاہر

کر رہی ہے۔ جیسا کہ ایک شہری کہتے ہیں کہ اب تو لوگ اپنی شادیوں میں حق مہر میں لکھوایا کریں گہ میں نے فلاں عورت کو میں نے 6 لیٹر پیٹرول کے عوض قبول کیا۔ ایک نوجوان ملا تو وہ بھی یہی کہتا نظر آیا کہ پیٹرول تو اب سونار کی دوکان میں ملے گا اور خواتین ایک دوسرے کو بڑے فخر سے بتائیں گی کہ ہمیں تو جہیز میں 10لیٹر پیٹرول ملا تھا۔ مزید یہ کہ ایک پریشان شہری نے تو یہ تک کہہ دیا کہ میرے پاس موٹر سائیکل، کار، جنریٹر کچھ نہیں پھر بھی پریشان ہوں کیونکہ لائٹر سے سگریٹ جلانا ہوتا ہے تو وہ بھی پیٹرول سے چلتا ہے۔ جناب ابھی کہانی یہاں ختم نہیں ہوتی بلکہ ایک سادہ لوح شہری کہتے ہیں پیٹرول 500 سے 1500 روپے لیٹر بھی ہو جائے ہمیں کیا ہم نے تو 50 روپے کا ہی ڈلوانا ہے پیٹرول۔مارکیٹ میں پیدل گھومتے ہوئے ایک شہری نے کہا کہ پیٹرول پمپ پر جاتا ہوں تو وہ کہتا ہے کہ اس میں 200 کا پیٹرول ڈلواؤ پھر آپکا سفر ہوگا مکمل تو میں نے کہا کہ تو 20 روپے کا اس میں ڈال دے اور اسے آگ لگا دے۔ ایک نوجوان کہتا ہے کہ اب تو اپنے پیاروں سے بھی ملنے جائیں گے تو لگتا ہے واپسی پر پیٹرول کے پیسے ان سے لیں گے کیونکہ

ملنے تو ان سے آئے ہیں نا ہم۔ تو کوئی کہتا ہے کہ میں تو موٹر سائیکل میں ہی سائیکل کے پیڈل لگوا رہا ہوں اب۔ دوسری طرف اس ملک کا ایک اور پریشان حال شہری کا کہنا ہے کہ کچھ دیر اور رکو یہی پیٹرول عطر کی شیشی میں ملے گا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us