300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

پیر‬‮   17   جنوری‬‮   2022


گوگل کروم کی مدد سے آپ کا سسٹم ہیک ہو جائے گا ۔۔ گوگل صارفین کے لیے خطرناک وارننگ جاری


گوگل کروم سب ہی استعمال کرتے ہیں۔ لیکن اب ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جس کو سن کر صارفین پریشان ہوگئے ہیں۔ کیونکہ ماہرین نے کروم میں ایسے سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا ہے جو ہیکرز کے لئے آپ کے سسٹم کو ہیک کرنے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔ بھارت کی وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سی ای آر

ٹی- آئی این) کی جانب سے بھی صارفین کے لیے پیغام جاری کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق گوگول کروم کے کوڈ ہندسے ہیکرز کو آپ کا ذاتی ڈیٹا ہیک کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ سائبر ماہرین نے بھی انکشاف کیا ہے کہ کروم میں ایک ایسا وی 8 نامی اسپائی ویئر مالور ہے، جس کے ذریعے کسی بھی کمپیوٹر کو آسانی سے ہدف بنایا جاسکتا ہے۔ لیکن ساتھ ہی اس کا حل بھی بتایا گیا ہے کہ: ” جب بھی آپ گوگل کروم آن کریں، سب سے پہلے سیدھے اسکرین پر ہاتھ کی جانب دیکھیں، ٹائٹل بار کے نیچے والے حصے میں آپ کو تین نقطے اوپر نیچے نظر آئیں گے، ان پر کلک کریں اور آپشن جو سامنے آئیں ان میں نے ہیلپ کے آپشن پر کلک کریں۔ پھر اباؤٹ گوگل کروم پر کلک کرکے دیکھیئے، اگر انٹرنیٹ براؤزر کروم کی نئی اپ ڈیٹ 96.0.4664.93 کا نمبر وہاں لکھا ہوا تو اس کا مطلب آپ محفوظ ہیں، اس سے آپ کو نقصان نہیں ہوگا۔ ”


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us