300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

ہندو عورتیں ماتھے پر یہ لال بندی کیوں لگاتی ہیں؟ جانیں ایسی حیرت انگیز معلومات جو شاید آپ بھی نہیں جانتے ہوں گے - Forikhabar
جمعہ‬‮   23   اپریل‬‮   2021


ہندو عورتیں ماتھے پر یہ لال بندی کیوں لگاتی ہیں؟ جانیں ایسی حیرت انگیز معلومات جو شاید آپ بھی نہیں جانتے ہوں گے


بھارت یا کسی بھی ملک میں رہنے والی ہندو عورتوں کے چہرے پر ہم نے ہمیشہ لال یا کسی اور رنگ کی بندی یعنی ایک گول سا نشان دیکھا ہے، کیا آپ نے کبھی سوچا ہے یہ کیا ہے اور اس کو لگانے کا کیا مقصد ہے؟اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں ایسی معلومات جو جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے کہ واقعی اس چھوٹی سی بندی کو لگانے کے پیچھے یہ

وجہ ہے۔بندی یا بندیا ہندو عورتوں کی خاص علامت ہے، یہ صدیوں قبل سے چلی آ رہی ایک روایت ہے شروعاتی دور میں صندل یا سندور کا ٹیکہ ہوا کرتا تھا، آج بھی مندر کے پجاری اسی شکل میں پیشانی پہ مردوں کو صندل یا سندور کا ٹیکہ لگاتے ہیں۔تاہم اب وقت مختلف ہے اس لئے بازاروں میں بندی بھی جدید قسم کی موجود ہیں، یہ بندی ہندو تہذیب کا حصہ ہے، اس بندی کو لگانے کا مقصد بے حد عجیب ہے، ہندو اس بندی کو تیسری آنکھ قرار دیتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ جو چیزیں انسان اپنی قدرتی آنکھوں سے نہیں دیکھ سکتا وہ اس آنکھ کے زریعے دیکھ سکتا ہے اور محسوس کر سکتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ صرف خواتین ہی نہیں بلکہ ہندو مرد بھی اس بندیا کا استعمال کرتے ہیں۔خاص طور پر اپنی عبادت کے وقت یہ مرد اور عورتیں اس بندی کو لگانے کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ یہ ایک فیشن بھی ہے۔اس بندی کو ماتھے پر اس لئے لگایا جاتا ہے کیوںکہ آنکھوں کے بلکل بیچ کے اس پوائنٹ کو فوکس پوائنٹ اور احساسات کو ایک جگہ ملانے والا پوائنٹ بھی کہا جاتا ہے، اس لئے یہ لوگ مانتے ہیں کہ ماتھے پر بندی لگانے سے انہیں اپنے اردگرد کی وہ چیزیں دِکھائی دیں گی یا محسوس ہو

جائیں گی جو یہ دیکھ نہیں سکتے۔ہے نہ حیرت انگیز معلومات؟ مگر بحیثیت مسلمان ہم ان باتوں کو صرف فرضی سمجھتے ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں ہے لیکن کلاسک فیشن کہ لحاظ سے پرانے وقتوں میں مسلمان خواتین بھی یہ بندی لگایا کرتی تھیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us