300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

میں نہیں چاہتی تھی کہ بیٹی ہو کیونکہ مجھے لگتا تھا کہ میرے شوہر بھی ۔۔۔۔ 14 بیٹوں کے والدین کی دلچسپ کہانی - Forikhabar
جمعہ‬‮   23   اپریل‬‮   2021


میں نہیں چاہتی تھی کہ بیٹی ہو کیونکہ مجھے لگتا تھا کہ میرے شوہر بھی ۔۔۔۔ 14 بیٹوں کے والدین کی دلچسپ کہانی


بیٹیاں باپ کے دل کی ٹھنڈک ہوتی ہیں اور ان کے بغیر ہر گھر سُونا سُونا لگتا ہے چاہے کتنے ہی لڑکے گھر میں ہوں، بیٹیوں کے بناء گھر ادھورے ہی رہتے ہیں۔ یہ صرف ایک عام کہنے کی بات نہیں ہے۔ آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں ایک ایسے جوڑے کی کہانی جن کے 15 بچے ہیں۔جے اور کیٹیری دونوں امریکہ کے شہر مشی گن میں رہتے ہیں یہ گزشتہ 30 سالوں

سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ جے اور کیٹیری دونوں کی شادی سے قبل کی کہانی بہت دُکھوں بھری پے مگر بعد میں دونوں نے ہر لمحے کو ایک ساتھ بخوشی گزارا ہے۔کیتری کے والد مر چکے تھے اور ان کی والدہ نے دوسری شادی کرلی تھی، جس کی وجہ سے ان کو کوئی دیکھنے والا نہ تھا، یہ یتیم خانے میں رہتی تھیں اور ان کے شوہر اپنے گھر سے بھاگ گئے تھے اور یہ بھی ایک یتیم خانے میں رہتے تھے، دونوں کی دوستی ہائی اسکول کے زمانے میں ہوئی اور جب سے یہ دونوں ایک ساتھ ہیں۔ یونیورسٹی میں داخلے سے قبل ان کی شادی ہوگئی تھی اور 3 بچے تھے اس کے بعد دونوں نے اپنی تعلیم مکمل کی۔ کیٹیری نے سوشل ورک میں ایم اے کیا جبکہ ان کے شوہر جے نے قانون کی ڈگری مکمل کی۔ یہ وقت دونوں کے لئے بہت زیادہ مشکل تھا۔شادی کے بعد دونوں نے ہنسی خوشی اپنی زندگی گھوم پھر کر گزاری۔ ان کے ہاں ایک کے بعد ایک 14 بیٹے ہوئے، 30 سال سے یہ ہمیشہ بیٹی کی خواہش میں تھے مگر ہر بار بیٹے کی خوشی ملتی۔جے کہتے ہیں: ” جب بھی کیٹیری حاملہ ہوتی مجھے بیٹی کی خواہش ہوتی اور پھر میں بلکل مایوس ہوگیا کہ مجھے اب بیٹی نہیں مل

سکتی۔ لیکن پندرھویں مرتبہ جب میری بیوی حاملہ ہوئی تو مجھے پتہ نہیں کیوں لگا کہ اب بیٹی نہیں ہوگی، وقت گزرتا گیا اور جب ڈلیوری کے بعد ڈاکٹر نے میرے ہاتھوں میں ننھی گُڑیا پیدا ہوئی مجھے لگا کہ جیسے مجھ سے زیادہ خوش نصیب کوئی نہیں ہوگا، جسے 30 سال کے انتظار کے بعد 14 بیٹوں کے بعد ایک بیٹی ملی۔” ان کی بیٹی کا نام میگی جین ہے اور یہ بچی اپنے گھر میں سب کی لاڈلی ہے۔کیٹیرن کہتی ہیں کہ: ” مجھے نہیں پتہ تھا کہ میرے شوہر کو بیٹیاں اتنی پسند ہیں، جبکہ میں ہمیشہ سے بیٹی سے ڈرتی تھی، کیونکہ میرے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ایک خوفناک حادثہ تھا جو ناقابلِ برداشت تھا مگر اپنے شوہر کی خوشی دیکھ کر مجھے لگا کہ بیٹی ہی سب سے بڑی خوشی ہے


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us