300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

کیا آپ جانتے ہیں کہ حمل ٹھہرنے سے پہلے ماں کی وہ کون سی عادت ہے جو بیٹے کی جگہ بیٹی کی پیدائش کی وجہ بنتی ہے؟ ماہرین نے حیران کن دعویٰ کردیا - Forikhabar
ہفتہ‬‮   8   مئی‬‮   2021


کیا آپ جانتے ہیں کہ حمل ٹھہرنے سے پہلے ماں کی وہ کون سی عادت ہے جو بیٹے کی جگہ بیٹی کی پیدائش کی وجہ بنتی ہے؟ ماہرین نے حیران کن دعویٰ کردیا


بچے کی پیدائش ماں اور باپ دونوں کے لیے وہ پرمسرت موقع ہوتا ہے جب وہ اپنے لختِ جگر کو سینے سے لگاتے ہیں تو کیفیت ہی مختلف ہوتی ہے۔ بیٹا ہو بیٹی ماں باپ کے لیے دونوں ہی برابری کا درجہ رکھتے ہیں۔آج کے دور میں سائنس نے اتنی زیادہ ترقی کر لی ہے کہ ہونے والے بچے سے متعلق حمل کے دوران اپنائی جانے والی عادات اہم ترین

ثابت کر دی گئی ہیں۔تاہم ماہرین کی حالیہ تحقیق کے مطابق حاملہ ہونے سے قبل اور حمل ٹھہرنے کے دوران ذہنی تناؤ کا سامنا کرنے والی خواتین کے ہاں لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کی پیدائش کا امکان دوگنا زیادہ بڑھ جاتا ہے۔اسپین کی گرناڈا یونیورسٹی کی اس تحقیق میں 108 خواتین کو شامل کیا گیا تھا۔حیران کن طور پر ان حاملہ خواتین میں تناؤ سے منسلک ہارمون کی شرح کا جائزہ حمل کے 8 سے 10 ویں ہفتے کے دوان بالوں کے نمونے کے لیے لیا گیا۔محققین کے مطابق نتائج حیران کن تھے کیونکہ ان سے ثابت ہوتا ہے کہ جن خواتین کے ہاں بچیوں کی پیدائش ہوئی، ان کے بالوں میں کورٹیسول کی شرح حمل ٹھہرنے، دوران اور بعد میں زیادہ تھی۔نتائج سے معلوم ہوا کہ جن ماؤں کو حمل ٹھہرنے سے قبل زیادہ تناؤ کا سامنا ہوتا ہے ان میں لڑکیوں کی پیدائش کا امکان لڑکوں کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہوتا ہے۔واضح رہے مذکورہ تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف ڈویلپمنٹل اوریجن آف ہیلتھ اینڈ ڈیزیز میں شائع ہوئے۔

پیدائش کے بعد جب ڈاکٹر نے کہا کہ ماں اور بچہ دونوں ٹھیک ہیں تو آنکھوں سے آنسو نکل آئے لیکن۔۔۔ بہادر باپ کی ایسی کہانی جس نے لوگوں کو رلا دیا


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us