300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

منگل‬‮   19   اکتوبر‬‮   2021


پہیلی: تصویر میں چھُپا ’مینڈک‘ تلاش کریں؟


انٹرنیٹ پر زیر گردش تصاویر صارفین کو الجھا دیتی ہیں، بعض تصویری پہلیاں مشکل ہونے کے باوجود لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں کیونکہ صارفین اسے حل کرنے میں خاصی دلچسپی لیتے ہیں۔انٹرنیٹ پر صارفین کی ذہانت کو جانچنے کے لیے مختلف لوگوں کی طرف سے نت نئی تصاویر آنے کا سلسلہ کوئی نیا نہیں اس لیے انہیں بہت دلچپسی سے حل کیا جاتا

ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویری پہیلیاں آسان ہونے کے باوجود صارفین کو سر پکڑنے پر مجبور کردیتی ہیں، زیر گردش تصویر آپ کو سر پکڑنے پر مجبور کردے گی اور غور کرنے پر بھی شاید آپ اسے نہ سمجھ سکیں۔مذکورہ تصویر امریکی ریاست لوزیانا کی خاتون صارف جلینڈا ایڈم فلپس کی جانب سے شیئر کی گئی جس میں یہ چیلنج دیا گیا ہے کہ تصویر کے چھپے مینڈک کو تلاش کریں۔فلپس نے لکھا کہ ’جب میں نے تصویر کو دیکھا تو مینڈک پتھروں اور پتوں کے درمیان غائب ہوچکا تھا۔ میں اسے اپنی تصویر میں بھی نہیں ڈھونڈ سکی، کیا آپ اس تصویر میں مینڈک تلاش کرسکتے ہیں؟مینڈک کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین تصویر میں موجود مینڈک کو ڈھونڈنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔کیا آپ اس تصویر میں چھُپا مینڈک تلاش نہیں کرسکے؟، آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں، نیچے اسکرول کریں اور درست جواب آپ کے سامنے ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us