300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

منگل‬‮   30   ‬‮نومبر‬‮   2021


جب درگاہ گیا تو میرے پیسے گُم ہوگئے، پھر ایک فقیر نے مجھ سے کہا تیرے پیسے گُم ہوئے آگے کروڑوں کماؤ گے ۔۔ شاہ رخ خان فقیر کی دعا کے بارے میں بتاتے ہوئے


بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان دنیا بھر میں اپنی جاندار اداکاری اور غیر معمولی شہرت سے جانے جاتے ہیں۔ کسی زمانے میں شاہ رخ خان بھی ایک سادہ اور عام گھرانے سے تعلق رکھتے تھے لیکن بعدازاں ان کی قسمت ایسی بدلی کہ آج دنیا کے دولت مند اداکاروں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔کیا شاہ رخ خان کے پاس دولت آنے والی ہے اس حوالے سے واقعی کسی کو

معلوم تھا؟ یہ سوال بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس حوالے سے بالی ووڈ کنگ خود اپنی زبانی بتاتے ہیں۔ایک پرانے انٹرویو میں شاہ رخ سے جب پروگرام کے میزبان نے سوال کیا کہ کچھ سال قبل آپ ایک درگاہ پر گئے تھے جہاں آپ کی جیب سے کسی نے کچھ پیسے چرا لیے تھے۔میزبان نے اپنا سوال جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پھر کسی فقیر نے آپ سے بولا تھا کہ آج تو اپنے کھوئے ہوئے پیسوں کا سوچ رہا ہے لیکن آگے تمھارے پاس بہت سارے پیسے آنے والے ہیں۔ اور آپ کو شک اُس فقیر پر ہوا تو کیا کچھ ایسا تھا؟شاہ رخ نے انٹرویو میں اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری والدہ بہت علیل تھیں تو میں ان کی صحتیابی کے لیے ان کے ساتھ (درگاہ اجمیر شریف) گیا تھا۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ ہم منت مانگنے کے لیے چادر چڑھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چادر لے کر جا رہے تھے اور میری والدہ نے میرے پاس 5 ہزار روپے رکھوائے تھے جو گم ہوگئے تھے۔میں نے پیسے تلاش کرنا شروع کیے تو وہاں ایک فقیر بیٹھے تھے تو انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا کچھ گم ہوگیا ہے کیا؟ میں نے جواب دیا کہ ہاں۔ پھر فقیر نے مجھ سے پوچھا کہ کیا ٥ ہزار روپے گم ہوگئے ہیں کیا؟ جس پر

میں سوچ میں پڑگیا کہ انہیں کیسے معلوم کہ میرے 5 ہزار روپے گم ہوگئے ہیں۔بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے بتایا کہ اس قفیر نے مجھ سے کہا کہ تو درگاہ آیا ہے اور یہاں سے خالی ہاتھ واپس نہیں جائے گا۔ اس فقیر نے مجھ سے کہا کہ تم نے پانچ ہزار روپے گنوائے ہیں تو 500 کروڑ روپے کمائے گا۔شاہ رخ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اس طرح کی باتوں پر یقین نہیں ہوتا کیونکہ ہم سب پڑے لکھے ہیں تو اس طرح یقین نہیں کرتے۔ لیکن جو درگاہ میں میرے ساتھ ہوا وہ فقیر بالکل درست تھے۔ انہوں نے کہا کہ اجمیر شریف کی دعا ہے مجھ پر۔

 


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us