300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

منگل‬‮   30   ‬‮نومبر‬‮   2021


میرا بیٹا اور قریبی رشتے دار ڈینگی کا شکار ہوگئے ۔۔ جانیں اقرار الحسن نے ڈینگی وائرس کے حوالے سے کونسی خطرناک باتیں بتائیں؟


کورونا وائرس کے وار کم ہوئے ہی تھے کہ اب ایک اور خطرناک وائرس نے سر اٹھا لیا۔ یہاں بات کی جا رہی ہے اس مہلک وائرس سے جس سے انسان کچھ ہی گھنٹوں میں انتقال کر جاتا ہے اور اس کا نام ہے ‘ ڈینگی وائرس ۔جی ہاں ، اس وقت پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی حملہ آور ہوچکا ہے۔ اب تک کی رپورٹ کے مطاب پنجاب میں سب سے

ڈینگی کے باعث ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ پنجاب میں رواں برس کے دوران اب تک 5700 سے زائد افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوئے جن میں سے 4 ہزار سے زائد افراد کا تعلق لاہور سے ہے۔حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے جتنے ممکنہ اقدامات کیے اتنے ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نہیں کیے۔ بے قابو ڈینگی کے باعث اب تک صوبے بھر میں اب تک 23 اموات ہو چکی ہیں۔اسی حوالے سے معروف اینکر پرسن اقرار الحسن نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے ڈینگی کی بدترین صورتحال سے عوام کو تنبیع کی ہے۔اقرار الحسن نے کہا کہ ڈینگی وائرس کی خوفناک صورتحال پھیلنے کا احساس نہ عوام الناس کے علم میں ہے، نہ ہی اور میڈیا اس بات کا ادراک کر پا رہا ہے اور صوبائی حکومت پنجاب کو اس بات کا احسا س ہے۔ اینکر پرسن اقرار نے کہا کہ اس خوفناک وائرس پر قابو پانے کے لیے جو کام کرنا چاہیئے وہ ہو نہیں رہا۔سید اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ میں اپنے ارد گرد نظر دوڑاؤں تو میرا کوئی رشتہ دار یا پھر کوئی دوست اس وبا سے متاثر ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ معروف صحافی اقرار الحسن نے کہا کہ میری ویڈیو

جتنے بھی لوگ دیکھ رہےہیں ان سے میری گزارش ہے کہ خدارا اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھیے اور لیجیے۔ کہیں اللہ نے کرے کہ کورونا وبا سے بچتے بچتے ہم اپنے پیاروں کو ڈینگی کے ہاتھوں گنوا بیٹھیں۔سید اقرار الحسن نے اپنے بیٹے پہلاج کے ڈینگی میں مبتلا ہونے سے متعلق بھی بتایا جو چند عرصے پہلے اس سے صحتیاب ہوا ہے۔ میں اور میری اہلیہ ہفتہ دس دن پہلے انتہائی پریشان تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے دن میرے بیٹے کو 103 بخار ہوا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ بخار کی شدت آہستہ آہستہ کم ہوتی گئی اور پلیٹ لیٹس بھی ریکور ہونا شروع ہوگئے تھے۔اقرار کامزید کہنا تھا کہ جو افراد صاحب اولاد ہیں وہ بہت مطمئن تھے کہ کورونا وبا سے ان کےبچے محفوظ رہیں گے چونکہ بچوں کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا جس پر کورونا کا اثر نہیں ہوتا۔ لیکن بدقسمتی سے ڈینگی کی وبا جس سختی کے ساتھ بڑوں پر حملہ آور ہوتی ہے بالکل اسی طرح سے بچوں پر بھی ہوسکتی ہے۔سید اقرار الحسن نے ڈینگی سے بچاؤ کی چند احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گھروں میں کہیں بھی صاف پانی کھڑا ہونے نہیں دیں تاکہ جو اس مچھر کا لاروا ہوتا ہے جس سے مچھر پیدا ہوتا ہے اس

کی افزائش نہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ پوری آستینوں والے کپڑے پہنیں۔ اس کے علاوہ مچھروں کے مارنے کا اسپرے اور کوائل کا بھی استعمال کریں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us