300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

منگل‬‮   30   ‬‮نومبر‬‮   2021


’’ آپ کے پاس 11 نومبر تک کی مہلت ہے‘‘اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کو بڑا حکم جاری کر دیا


ہائی کورٹ نے وزیر اعظم کو غیرملکی سربراہان سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات بتانے کے لیے 11 نومبر تک کی مہلت دے دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ وزیر اعظم کو غیرملکی سربراہان سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات بتانے سے متعلق درخواست کےخلاف حکومتی اپیل پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ڈپٹی اٹارنی

جنرل نے توشہ خانہ کیس میں عدالتی معاونت کے لیے مزید وقت مانگا ہے، عدالت 11 نومبر کو وزیر اعظم عمران خان کے توشہ خانہ تحائف کیس کی سماعت کرے گی۔وفاقی حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف پبلک کرنے کا حکم چیلنج کررکھا ہے، گزشتہ سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے تھےکہ حکمرانوں کو ملنے والے تحائف ان کے نہیں بلکہ عوام کے ہیں، اگر کوئی دفاعی تحفہ ہو بے شک نہ بتائیں تاہم ہر تحفے کو پبلک کرنے پر پابندی کیوں؟ اگر کسی ملک نے ہار تحفے میں دیا تو پبلک کرنے میں کیا حرج ہے ؟ حکومت دیگر ممالک سے ملنے والے تحائف نہ بتا کر کیوں شرمندہ ہورہی ہے؟ حکومت کو چاہیے گزشتہ دس سالوں کے تحائف پبلک کردے۔ حکومت یہ بھی بتائے کہ کتنے تحائف کا ایف بی آر سے تخمینہ لگوایا ؟

 


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us